۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
حجت الاسلام اشفاق وحیدی

حوزہ / امام جمعہ ملبورن نے کہا: آسٹریلیا میں جس طرح منظم طریقے سے لوگوں کی خدمات کی جا رہی ہیں دنیا کے لیے  اعلی مثال ہے ۔ آسٹریلیا میں تمام طبقات کو یکساں حقوق ملنا جمہوریت کی بہترین مثال ہے جس کے نتیجے میں لوگ خوشحالی کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بین المذاہب ہم آہنگی ملٹن کونسل کے ممبر اور امام جمعہ ملبورن حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے وکٹوریہ پولیس آفیسر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا: تمام مذاہب کا آزادی کے ساتھ اپنے مذہبی تہوار منانا ایک احسن عمل ہے۔ ایسے اقدامات کو تمام مذہبی طبقات قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے یقین دلایا کہ مسلم کمیونٹی حکومت کے ساتھ ہر سطح پر تعاون کر رہی ہے۔ تمام مذہبی رہنما اپنے اپنے مراکز میں اتحاد وحدت، اخوت اور بھائی چارے کی فضاء کو مزید فروغ دینے کے لیے اقدامات کریں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .