۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ / امام جمعہ ملبورن نے کہا: جمہوریت کے دعویدار قوتیں عوام کے حقوق پامال کرنے والوں کے خلاف پالیسیاں مرتب کریں۔ اقوام متحدہ خطوں میں امن بحال کرنے کے لیے اقدامات کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ ملبورن اور شیعہ علماء کونسل پاکستان شعبہ آسٹریلیا کے رہنما حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے حالات حاضرہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا: بین الاقوامی سطح پر دنیا میں بڑھتی ھوئی بے چینی اور مشکلات سے نمٹنے کے لیے تمام ممالک کے حکمران اپنی خارجہ پالیسیوں پر نظر ثانی کریں۔

انہوں نے کہا: آج عوام مشکلات کا شکار ہے۔ بے روزگاری، مہنگائی، دشتگردی اور فرقہ واریت نے عوام کا جینا دوبھر کر رکھا ہے۔

حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے کہا: سیاسی جماعتوں کے حکمران ایسے چیلنجز کا مقابلہ کرنے سے سنجیدہ دکھائی نہیں دے رہے۔

انہوں نے مزید کہا: ایسے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے معاشرے میں تعلیم کا شعور بھی اجاگر کرنا ہو گا چونکہ علم ہی کے ذریعے قومیں ترقی کرتی ھیں اور اقتصادی طور پر مستحکم ھوتی ہیں پھر لوگوں میں خوشحال آتی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .