۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ / علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: قائد اعظم محمد علی جناح (رہ) نے جس نظام کے لیے قربانی پیش کی اس نظام کے تحفظ کے لیے ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان شعبہ آسٹریلیا کے رہنما اور امام جمعہ ملبورن علامہ اشفاق وحیدی نے بانیٔ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح (رہ) کے یوم ولادت کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا: جن اصولوں کو اجاگر کرنے کے لیے قائد اعظم محمد علی جناح (رہ) نے کوششیں کی وہ حکمران اور تمام سیاسی جماعتوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔

انہوں نے کہا: مساوات، رواداری، تحمل، برداشت اور عوامی حقوق جمہوریت کے وہ اہم پہلو ہیں جن کے ذریعے ملک ترقی کر سکتا ہے اور مستحکم ہو سکتا ہے۔ آج عوام اور بالخصوص نوجوان نسل جن مشکلات کا شکار ہیں اس کی وجہ فکرِ قائد اعظم اور قائد اعظم والے پاکستان سے دوری کا نتیجہ ہے۔ حکمران اپنی من مانی کر کے لوگوں میں مزید تشویش کا باعث بن رہے ہیں۔

علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: پاکستان "لا الا الا اللہ اور محمد رسول اللہ" کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا۔ جس کے لیے شیعہ سنی نے مل کر قربانیاں پیش کیں۔ آج پاکستان دشمن قوتیں مذہبی منافرت، دھشت گردی اور فرقہ پرستی کو ہوا دے کر پاکستان کی بنیادوں کو کھوکھلا کر رہے ہیں۔ ایسے عناصر کے خلاف عوام متحد ہو کر آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے۔

امام جمعہ ملبورن نے مزید کہا: قائد اعظم کی بے مثال قربانی ہمیشہ کے لیے یاد رکھی جائے گی۔ ان کے اصولوں پر گامزن رہتے ہوئے پاکستان ترقی کر سکتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .