۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حجت الاسلام اشفاق وحیدی

حوزہ / امام جمعہ ملبورن نے کہا: افتراق و تفریق  اور انتشار پھیلانے والے عناصر کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔ مذہبی رہنما اپنے عمل اور کردار کے ذریعہ دور حاضر کے چیلنجز کا مقابلہ کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ ملبورن حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے سٹی ملبورن کے ایک مقامی چرچ کے وزٹ کے دوران کرسچن کمیونٹی سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا: مذاہب و مسالک کے مابین روابط سے اخوت و بھائی چارے کو فروغ ملتا ہے ۔

حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے اس موقع پر کینڈل روشن کر کے اتحاد وحدت کے پیغام کو نوجوان نسل تک پہچانے کا عزم کیا۔انہوں نے کہا: دینی و مذہبی فساد اور دہشتگردی پھیلانے والی قوتوں کے خلاف عالمی سطح پر کاروائی کی جائے۔

انہوں نے مزید کہا: سیاست علوی کے ذریعہ انسانیت کی خدمت کی جا سکتی ہے۔ حقوق انسانی کو پامال کرنے والی قوتوں کے خلاف اقوام متحدہ فوری طور پر ایکشن لے۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان شعبہ آسٹریلیا کے رہنما کا کہنا تھا کہ کرسچین رہنماؤں کا کردار ہمیشہ مثبت رہا ہے۔ جسے مسلم کمیونٹی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔آج تمام مذاہب مل کر ان عناصر کے خلاف آواز بلند کریں جو فلسطین، عراق، یمن، بحرین، افغانستان میں بے گناہ لوگوں اور معصوم بچوں کا قتل عام کر رہے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .