حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، علامہ شیخ حسن جعفری نے طلباء کو درس اخلاق دیتے ہوئے کہا کہ مومن کی مثال سنبل(ایک صدا بہار درخت) کی مانند ہے، جو حوادث میں گرتا ہے تو پھر اٹھ کر سنبھل جاتا ہے۔ حدیث پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی رو سے مومن کو نرم خو اور نرم رویہ اختیار کرنا چاہئے اس کے لئے ہمارے پاس بہترین مثال صلح حدیبیہ کے موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سیرت موجود ہے.
انہوں نے کہا کہ انسان اگر کسی مقام پر فائز ہونا چاہتا ہے تو سیرت النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر کاربند ہونا چاہئے، انسان کے لئے نرم مزاجی، تحمل اور برداشت نصب العین ہونا چاہئے کیونکہ تند مزاجی انسان کو آگے بڑھنے سے روکتی ہے۔