۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
جسٹس (ر) سید افضل حیدر

حوزہ/آیت اللہ سید حافظ ریاض نے کہا کہ افضل حیدر مرحوم کی اسلامی نظریاتی کونسل اور وفاقی شرعی عدالت کے جج کی حیثیت سے خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی، سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری اور نائب صدر علامہ مرید حسین نقوی نے وفاقی شرعی عدالت کے سابق جج ممتاز قانون دان اور لاہور ہائی کورٹ ایسوسی ایشن کے سابق صدر جسٹس سید افضل حیدر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جسٹس سید افضل حیدر مرحوم کی اسلامی نظریاتی کونسل میں مکتب اہل بیت ؑ کی نمائندگی اور وفاقی شرعی عدالت کے جج کی حیثیت سے خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔

تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ جسٹس سید افضل حیدر نے تاریخی فیصلے دے کر قوم کی رہنمائی اور اپنی تحریروں اور کالموں میں مثبت سوچ کو فروغ دیا۔ قوم ان کی رہنمائی اور خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ وہ ممتاز اصول پسند وکیل اور جج رہے، انہوں نے ہمیشہ اصولوں کی پاسداری کی، آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کئے اور کسی قسم کی انتشاری سیاست اور منفی رویوں میں کبھی شامل نہیں رہے۔ پاکستان کی سیاست میں مرحوم افضل حیدر کی خدمات کو سنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .