۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
آیت اللہ حافظ ریاض

حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر نے کہا کہ مولانا محمد عباس انصاری انتہائی معتدل، متحرک عالم دین اور مظلوم  عوام کی مضبوط آواز تھے۔ مرحوم تحریک ایک سیاسی رہنما تھے، جنہوں نے اپنی پوری زندگی اتحاد بین المسلمین کے لیے وقف کر رکھی تھی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر اور حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور کے مہتمم اعلی آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی،سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری اور نائب صدر علامہ مرید حسین نقوی نے کشمیر کے معروف عالم دین و سیاسی رہنما حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا محمد عباس انصاری کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے فقدان کو امت مسلمہ بالخصوص کشمیری عوام کاعظیم نقصان قراردیا ہے۔

انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ مولانا محمد عباس انصاری انتہائی معتدل، متحرک عالم دین اور مظلوم عوام کی مضبوط آواز تھے۔ مرحوم تحریک ایک سیاسی رہنما تھے، جنہوں نے اپنی پوری زندگی اتحاد بین المسلمین کے لیے وقف کر رکھی تھی۔

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر نے کہا کہ مولانا عباس انصاری کے انتقال سے عالم اسلام ایک عظیم اور مجاہد عالم دین اور سیاسی شخصیت سے محروم ہو گیا ہے۔ دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرے۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ مرحوم اتحاد بین المسلمین کے بہت بڑے داعی تھے، جنہوں نے اسلامی تبلیغات کے فروغ میں بہت نمایاں کردار ادا کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .