۶ تیر ۱۴۰۳ |۱۹ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 26, 2024
آیت اللہ رئیسی کی شہادت، آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کا تعزیتی پیغام

حوزہ/ خطے میں امن و آشتی کو فروغ دینے کیلئے موثر کردار ادا کرنے والی بے مثال شخصیت حضرت آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اپنے با وفا ساتھیوں کے ہمراہ راہی بقا ہوگئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ ریاض حسین نجفی، سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری اور نائب صدر علامہ مرید حسین نقوی نے صدر اسلامی جمہوریہ ایران آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی شہادت پر انتہائی افسوس اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خبر اہل ایران کی طرح پاکستان کے عوام کے لیے بھی انتہائی غمناک ہے۔

آیت اللہ ابراہیم رئیسی ایک باب بصیرت انسان اور عالم باعمل تھے۔ میڈیا سیل کی طرف سے جاری کردہ تعزیتی بیان میں حافظ ریاض نجفی نے کہا افسوسناک سانحہ ملت ایران اور رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای کیلئے بہت بڑا صدمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری اسلامی ایران کے بابصیرت صدر عالم اسلام میں وحدت و اتحاد کیلئے عملی طور پر مصروف عمل رہے۔ خطے میں امن و آشتی کو فروغ دینے کے لیے شہید ابراہیم رئیسی نے موثر کردار ادا کرنیوالی شخصیت ہیں۔ ان کا اپنے باوفا ساتھیوں کے ہمراہ راہی بقا ہو گئے۔

مکتب اہلبیت ؑکے ان خدمت گزاروں سے جدائی کی ان غمگین ساعتوں میں رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای اور شہداء کے خاندان کی تسلیت پیش کرتے ہیں اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا گو ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .