۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
حوزہ علمیہ غفران مآب

حوزہ/ حوزہ علمیہ غفران مآب ہندوستان میں خادم امام رضا (ع) ایرانی صدر شہید ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی سمیت ان کے ساتھیوں کیلئے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں علماء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خادم حرم امام علی رضا علیہ السلام شہید آیۃ اللہ سید ابراہیم رئیسی صدر اسلامی جمہوریہ ایران اور ان کے ہمراہ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے شہداء کی یاد میں حوزہ علمیہ حضرت غفران مآب میں حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید رضا حیدر زیدی (پرنسپل حوزہ علمیہ حضرت غفران مآب لکھنؤ) کے زیر صدارت تعزیتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں حوزہ علمیہ غفران مآب کے اساتذہ اور طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

حوزہ کے اساتذہ، طلاب اور کارکنان نے شہداء کے بلندی درجات کے لئے قرآن خوانی کی۔ بعد از آں حوزہ علمیہ حضرت غفران مآب کے اساتذہ نے شہداء کی شخصیت اور عظمت کے سلسلے میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف، رہبر معظم حضرت آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای دام ظلہ کی خدمت میں تعزیت پیش کی۔

صدر جلسه حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید رضا حیدر زیدی (پرنسپل حوزہ علمیہ حضرت غفران مآب لکھنؤ) نے شہداء کی عظمت اور بعض اہم نکات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف اور رہبر معظم آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای دام ظلہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہوئے شہداء کے بلندی درجات اور مقدس نظام کی حفاظت کی دعا کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .