۴ تیر ۱۴۰۳ |۱۷ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 24, 2024
.

حوزہ/ روس کے دارالحکومت ماسکو میں جامع مسجد میں ایران کے شہید صدر اور ان کے شہید ساتھیوں کے اعزاز میں ایک تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا جس لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایران کے شہید صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور کے ہمراہ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یہ تقریب گزشتہ روز ماسکو میں منعقد ہوئی جس میں روس میں مسلمانوں کے دینی ادارے کے سربراہ شیخ راویل عین الدین اور روس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر جناب کاظم جلالی نے شرکت کی۔

اس تقریب میں شیعہ اور اہل سنت مسلمانوں نے شرکت کر کے ایران میں ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے ایرانی صدر اور ان کے رفقاء کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر شیخ راویل عین الدین نے اس حادثے پر ملت ایران سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: مرحوم رئیسی مسلمانوں کے درمیان اتحاد و وحدت چاہتے تھے

کاظم جلالی نے کہا: اس دلخراش حادثے کے بعد روس، ملت ایران کے ساتھ کھڑا ہے انہوں نے کہا: شہید رئیسی کی فقیدالمثال تشییع سے معلوم ہوتا ہے کہ ایرانی، کس قدر ان سے محبت کرتے تھے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .