۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
حجت الاسلام علی خورشیدی

حوزہ / ایران کےشہر بیجار کے امام جمعہ نے شہید آیت اللہ رئیسی کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے کہا: یہ شہید بلند مرتبہ ہمیشہ اچھے اخلاق سے لوگوں سے پیش آتے اور ان کا منصب ہر گز انہیں لوگوں سے دور نہ کر سکا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شہر بیجار کے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین علی خورشیدی نے شہید آیت اللہ رئیسی اور ان کے رفقاء کی شہادت کی مناسبت سے ایک تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: خدا وند متعال اپنے بندوں کے ایمان اور عمل صالح کو بہت اہمیت دیتے ہیں کیونکہ یہ دو صفات ایک باایمان اور متقی شخص کی اہم ترین صفات شمار ہوتی ہیں اور شہید آیت اللہ رئیسی ان دو گرانقدر صفات سے مزین تھے۔

شہر بیجار کے امام جمعہ نے مزید کہا: شہید رئیسی کی ایک اور خصوصیت یہ تھی کہ وہ رہبر انقلاب اسلامی کے مطیع تھے یہی وجہ ہے کہ ان کی تشییع جنازہ میں بہت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور ان کی شہادت کی خبر نے ملت ایران اور دنیا والوں کو ہلا کر رکھ دیا۔

انہوں نے کہا: رہبر انقلاب اسلامی کے بقول آیت اللہ رئیسی کی شہادت کے بعد ملک کے نظم ونسق میں کوئی خلل وارد نہیں ہوا اور دشمن کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔

حجت الاسلام خورشیدی نے کہا: شہید رئیسی کی شہادت کے بعد ہمیں بہت بڑی ذمہ داری اور امتحان کا سامنا ہے اور وہ آئندہ ماہ ہونے والے صدارتی انتخاب میں بھر پور شرکت ہے۔ امید ہے ایران کے بابصیرت لوگ صدارت کے لیے لائق اور بہترین شخص کا انتخاب کریں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .