حوزہ نیوز ایجنسی خرم آباد سے نامہ نگار کے مطابق، ایران کے صوبہ لرستان میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام والمسلمین سید احمدرضا شاہرخی نے کہا: شہید صدر کی اہم ترین خصوصیات ان کا عوامی شخصیت کا مالک ہونا، لوگوں کی دیانتداری کے ساتھ اور بے لوث خدمت کرنا اور انتھک رہنا تھیں۔
انہوں نے کہا: حکام کو شہید رئیسی کی جہادی سرگرمیوں اور خدمات کو عوام کے سامنے بیان کرنا چاہئے۔
شہر خرم آباد کے امام جمعہ نے کہا: دشمن عوام کی مایوسی اور حوصلہ شکنی کے لیے اپنی تمام ذرائع ابلاغ کو استعمال کر رہا ہے۔
علماء و مبلغین اور ائمہ جمعہ والجماعت کو دیگر ذرائع ابلاغ کے ذریعہ لوگوں کو نظام اسلامی کی خدمات کے بارے میں آگاہ کرنا چاہیے۔