۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
انجمنِ شرعی کے تحت شہدائے خدمت کی یاد میں ریلی

حوزہ/ انجمنِ شرعی شیعیان جموں وکشمیر کے تحت شہدائے خدمت ایران کی یاد میں امام بارگاہ بڈگام میں عظیم الشان مجلسِ ترحیم منعقد ہوئی اور نماز جمعہ کے بعد ایک بڑی ریلی بھی نکالی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہدائے خدمت ملت ِایران کی یاد میں جہاں دنیا بھر میں مجالس کا سلسلہ جاری ہے وہی جموں وکشمیر انجمنِ شرعی شیعیان کے اہتمام سے روز شہادت سے مختلف مرکزی مقامات پر مجالس ترحیم کا سلسلہ بدستور جاری رہا، اس سلسلے میں آج مرکزی امام بارگاہ بڈگام میں صبح سے ہی عظیم الشان مجلس ترحیم کا اہتمام رہا، جہاں مؤمنین کی کثیر تعداد نے شرکت کرتے ہوئے رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمیٰ امام خامنہ ای مد ظلہ اور ایرانی عوام کو تسلیت پیش کی اس موقع پر تلاوت کلام اللہ کے بعد تنظیم سے وابستہ ذاکرین نے مرثیہ خوانی اور نوحہ خوانی کی۔

آیت اللہ رئیسی کی شہادت پر ہر آنکھ اشک بار ہے، آقا حسن الصفوی

نمازِ جمعہ کے خطبہ میں انجمنِ شرعی شیعیان کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے شہدائے ایران کی گران قدر خدمات و ایثار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ شہید جمہور آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی شہادت نے ان کی مخفی خدمات کو لوگوں پر آشکار کیا حتی جو لوگ زبان درازی کرتے تھے ان کی آنکھیں بھی اشکبار ہوئیں اور اس مرد مجاہد کی انتھک خدمات دیکھ کر انگشت بدھان رہ گئے۔

آیت اللہ رئیسی کی شہادت پر ہر آنکھ اشک بار ہے، آقا حسن الصفوی

آغا صاحب نے مؤمنین و مؤمنات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شہادت کے روز سے آج تک وادی کشمیر میں جلوسوں، مجالس اور قرآنی محفلوں کا انعقاد اس بات کی دلیل ہے کہ ہم سب اس مصیبت کی گھڑی میں اپنے رہبر عزیز و شہید پرور ملتِ ایران کے غم میں برابر شریک ہیں۔

نماز جمعہ کے بعد آغا صاحب کی قیادت میں امام بارگاہ بڈگام سے بس اڈے تک ایک عظیم الشان ریلی برآمد کی گئی، جس میں ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کرتے ہوئے امریکہ و اسرائل کے خلاف اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

آیت اللہ رئیسی کی شہادت پر ہر آنکھ اشک بار ہے، آقا حسن الصفوی

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے آغا صاحب نے کہا کہ یہ شہداء کسی خاص قوم سے مختص نہیں ہوتے، بلکہ ان کی شہادت سے عالم اسلام میں خلاء پیدا ہوتا ہے اس سلسلہ میں آج تنظیم سے وابستہ دیگر جمعہ مقامات پر بھی مجالس کا سلسلہ جاری رہا۔

آئمہ جمعہ حضرات نے شہدائے خدمت کی کامیابی اور کارکردگیوں سے لوگوں کو آگاہ کیا مجالس کا یہ سلسلہ قدیمی امام بارگاہ حسن آباد، امام بارگاہ یاگی پورہ ماگام، آستان عالیہ میرشمس الدین اراکیؒ چاڈورہ، امام بارگاہ چھترگام، جامع مسجد نوگام اور امام بارگاہ گامدو اسکندر پورہ وغیرہ میں جاری رہا۔

آیت اللہ رئیسی کی شہادت پر ہر آنکھ اشک بار ہے، آقا حسن الصفوی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .