۶ تیر ۱۴۰۳ |۱۹ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 26, 2024
آقا حسن صفوی

حوزہ/ گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر میں ایک غیر مقامی میڈیکل طالب علم کی جانب سے مبینہ طور پر پیغمبر اسلام (ص) کی شان میں گستاخانہ پوسٹ کرنے کے خلاف انجمنِ شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی نے شدید مذمت کرتے ہوئے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ایسے شرپسند عناصروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر میں ایک غیر مقامی میڈیکل طالب علم کی جانب سے مبینہ طور پر پیغمبر اسلام(ص) کی شان میں گستاخانہ پوسٹ کرنے کے خلاف انجمنِ شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی نے شدید مذمت کرتے ہوئے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ایسے شرپسند عناصروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

آغا حسن موسوی الصفوی نے کہا کہ جہاں ایک طرف بین المذاہب ہماہنگی کی محافل منعقد کی جاتی ہیں وہیں ایسے مفسد ایجنٹ وادی میں اتحاد کو پارہ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

آغا صاحب نے مزید کہا کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، بلکہ اس سے پہلے بھی توہین آمیز تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا گیا ہے۔ حکام کو چاہیئے ایسے شرپسند عناصر کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائے، تاکہ آئندہ اس طرح کے واقعات رونما نہ ہوسکے۔

واضح رہے آغا صاحب نے لوگوں اور کالج کے طالب علموں سے امن و امان کی فضاء قائم رکھنے کی گزارش کی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .