۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آغا حسن

حوزہ/ آج مرکزی امام بارگاہ بڈگام میں نمازِ جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انجمن شرعی شیعیان کے صدر، حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے غزہ اور لبنان میں جاری صہیونی جارحیت کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،بڈگام/ آج مرکزی امام بارگاہ بڈگام میں نمازِ جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انجمن شرعی شیعیان کے صدر، حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے غزہ اور لبنان میں جاری صہیونی جارحیت کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

آغا صاحب نے کہا کہ سید مقاومت کی شہادت کے بعد بھی صہیونی فورسز نے لبنان اور فلسطین کے نہتے عوام، خصوصاً بچوں اور خواتین کا بے دریغ قتل عام جاری رکھا ہے، اور افسوس کی بات ہے کہ اقوامِ متحدہ اس پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

آغا سید حسن نے اپنے خطبہ میں متنازعہ سادھو اور داسنا دیوی مندر کے مہنت، یتی نرسنگھانند سرسوتی کی جانب سے پیغمبر اسلام حضرت محمدؐ کے خلاف کیے گئے توہین آمیز تبصرے کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ توہین آمیز بیان امت مسلمہ کے جذبات کو مجروح کرنے اور فرقہ وارانہ تشدد کو بھڑکانے کی دانستہ کوشش ہے۔ آغا صاحب نے کہا کہ اگرچہ اس شخص کے خلاف مقدمہ دائر کیا گیا ہے، لیکن ماضی میں اس کی اشتعال انگیز سرگرمیوں کو نظرانداز کرنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جس میں اس نے ہندوؤں کو ہتھیار اٹھانے کی ترغیب دی تھی۔

آغا سید حسن نے مطالبہ کیا کہ نرسنگھانند کو پیغمبر اسلامؐ کی توہین کے سنگین جرم میں عبرت ناک سزا دی جائے اور اسے عمر قید کی سزا سنائی جائے تاکہ مستقبل میں کوئی اور ایسی جرأت نہ کر سکے۔ انہوں نے مرکزی حکومت پر زور دیا کہ وہ اس معاملے میں فوری اور سخت کارروائی کرے تاکہ امن و امان کی فضا برقرار رہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .