۲۷ آبان ۱۴۰۳ |۱۵ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 17, 2024
آقا حسن صفوی موسوی

حوزہ/ایام فاطمیہ ؑ کی مناسبت سے، انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں و کشمیر کے تحت مجالسِ عزاء کا سلسلہ شروع ہوا ہے اور اس سلسلے میں پہلی مجلسِ عزاء مرکزی امام باڑہ بڈگام میں میں منعقد ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایام فاطمیہ ؑ کی مناسبت سے جموں و کشمیر انجمنِ شرعی شیعیان کے زیر اہتمام مرکزی امام باڑہ بڈگام میں مجلسِ عزاء کا انعقاد ہوا، جس میں ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر تنظیم سے وابستہ ذاکرین نے مرثیہ خوانی کی اور انجمنِ شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے شہزادی کونین جناب سیدہ فاطمۃ الزھرا ؑ کی سیرت طیبہ اور شان و عظمت کے مختلف پہلوؤں کا تفصیلی تذکرہ کیا۔

تصاویر دیکھیں:

انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں و کشمیر کے تحت ایام فاطمیہ کی پہلی مجلس منعقد

آغا صاحب نے جناب سیدہ ؑ کا زہد و تقویٰ سخاوت و کریمی، عشق و عرفان الٰہی اور دین و ملت کے حوالے سے فکرمندی کو اعلیٰ ترین نمونۂ عمل قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ ایک صالح اسلامی معاشرے کی تعمیر کے لئے خاتون جنت جناب سیدہ فاطمہ ؑ کے کردار و عمل کے سوا کوئی بھی نتیجہ خیز لائحہ عمل نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہا کہ سیرت فاطمہ ؑ اور ان کے مقام و منزلت کی طرف لوگوں کو متوجہ کرکے نہایت آسانی کے ساتھ سماجی بدعات اور اخلاقی بے راہ روی کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیدہ فاطمہ ؑ فرائض و حقوق نسوان کی سب سے عظیم المرتبت ترجمان ہیں، جہنوں نے خواتین کے لئے اسلام میں مختص کئے گئے حقوق کے قوانین کو بحال رکھنے کے لئے نہایت تکلیف دہ حالات کا سامنا کیا، رسول اسلام ؐ کی ان برگزیدہ بیٹی اور خواتین عالم کی سردار جناب فاطمہؑ کے تئیں خراجِ عقیدت اور ان کی سیرت کا ایک اہم تقاضا یہ ہے کہ ہم خواتین کے حقوق کی پاسداری کریں اور ان حقوق کی ادائیگی کے سلسلے میں کسی وسوسے کا شکار نہ ہو جائیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .