۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
سید ہادی موسوی

حوزہ/ انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں وکشمیر شریعت آباد یوسف ؒ آباد بڈگام کے اشتراک سے ایام فاطمیہ کی مناسبت سے مختلف مقامات پر مجالسِ عزاء کا اہتمام کیا گیا، سب سے بڑی مجلسِ عزاء مرکزی امام بارگاہ آیت اللہ آغا سید یوسف ؒ شارع فضل اللہ بمنہ میں منعقد ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں وکشمیر شریعت آباد یوسف ؒ آباد بڈگام کے اشتراک سے ایام فاطمیہ کی مناسبت سے مختلف مقامات پر مجالسِ عزاء کا اہتمام کیا گیا، سب سے بڑی مجلسِ عزاء مرکزی امام بارگاہ آیت اللہ آغا سید یوسف ؒ شارع فضل اللہ بمنہ میں منعقد ہوئی۔

مجلسِ عزاء میں وادی بھر سے عزاداروں نے شرکت کی اور شہزادی کونین جناب حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

مجلسِ عزاء کی صدارت اسلامک سکالر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید محمد ہادی الموسوی الصفوی نے کی۔

حضرت سیدہ فاطمہ زہراء (س) نے آخر تک امامت و ولایت کا دفاع کیا، حجت الاسلام سید ہادی

آغا سید محمد ہادی الموسوی الصفوی نے جناب فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی دینی اور سیاسی شخصیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا، ام ابیہا، ہر شخص کے لئے نمونۂ عمل ہیں۔

آغا صاحب نے کہا کہ حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا وہ شخصیت ہیں جن کی حیاتِ طیبہ کو جاننے کیلئے دنیا میں رہنے والے ہر ذی الشعور انسان تشنہ ہیں۔

آغا سید ہادی موسوی صاحب نے مزید کہا کہ حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا پہلی مدافع امامت و ولایت ہیں اور زندگی کی آخری سانس تک امامت کا دفاع کرتی رہیں۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا حق اور صداقت کی پیکر ہیں، کہا کہ اس بات کی واضح دلیل حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کا مسجد نبوی میں حق کا مطالبہ ہے۔

حضرت سیدہ فاطمہ زہراء (س) نے آخر تک امامت و ولایت کا دفاع کیا، حجت الاسلام سید ہادی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .