۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
آقا حسن صفوی موسوی

حوزہ/ انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں وکشمیر کے صدر نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دین اسلام، انسانی حقوق کا سب سے بڑا علمبردار دین ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جموں کشمیر انجمنِ شرعی شیعیان کے صدر اور انجمنِ بین المذاہب کے بانی حجت الاسلام والمسلمين آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے انسانی حقوق کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہر انسان رنگ، نسل، مذہب، جنس یا حیثیت سے بالاتر انسانی حقوق رکھتا ہے، دین اسلام، انسانی حقوق کا سب سے بڑا علمبردار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انسانی حقوق کا احترام معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کا سنگِ بنیاد ہے، اس دن کے منانے سے انسانی حقوق کی یاد دہانی ہوتی ہے، تاکہ کسی فرد پر بھی ظلم نہ ہو، لیکن صیہونی طاقتیں اس دن کو مناتے ہوئے فلسطین، غزہ، لبنان پر اپنی جابرانہ تسلط برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

آقا حسن صفوی نے مزید کہا کہ ہم ایسے معاشرے کی تشکیل چاہتے ہیں، جہاں ہر شہری کو مساوی مواقع، انصاف اور عزت حاصل ہو، انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے معاشرے میں محبت، احترام اور رواداری کو فروغ دیں، یہی راستہ خوشحالی کی طرف جاتا ہے اور یہی عالمی حقوق کے دن منانے کا مقصد ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .