انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر
-
صدر انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر:
پُرخطر حالات میں رہبر انقلاب کا خطبہ، اس بات کی دلیل کہ لبنان و فلسطین تنہا نہیں ہیں
حوزہ/ مرکزی امام بارگاہ بڈگام میں آج نماز جمعہ کے دوران حجۃ الاسلام و المسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہر دلعزیز شہیدِ مقاومت، حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن نصراللہ رضوان اللہ تعالیٰ علیہ، اور لبنانی مقاومت کے مجاہدین کی شہادت اسرائیل کی نابودی میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔
-
انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کی جانب سے وادی بر میں احتجاجی ریلیاں، سید حسن نصر اللہ کی شہادت پر مومنین کا اظہارِ غم
حوزہ/ مومنین سے خطاب کرتے ہوئے حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید محسن رضوی نے کہا: "سید مقاومت کی شہادت سے جہبہ مقاومت میں ایک ایسی خلأ پیدا ہوئی ہے جس کا ازالہ ناممکن ہے، لیکن شہید کی انقلابی فکر اور جدوجہد ہمیشہ باقی رہے گی۔"
-
ماگام کشمیر میں عظیم الشان جلوس عزاء
حوزہ/انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں وکشمیر شریعت آباد یوسف ؒ آباد بڈگام کے زیر اہتمام اسیرانِ شام کی مناسبت سے ماگام کشمیر میں ایک مجلس عزاء منعقد ہوئی، جس میں مؤمنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
-
میڈیکل کالج سرینگر میں شرپسند طالب علم کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے، صدر انجمنِ شرعی شیعیان جموں وکشمیر
حوزہ/ گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر میں ایک غیر مقامی میڈیکل طالب علم کی جانب سے مبینہ طور پر پیغمبر اسلام (ص) کی شان میں گستاخانہ پوسٹ کرنے کے خلاف انجمنِ شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی نے شدید مذمت کرتے ہوئے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ایسے شرپسند عناصروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔
-
انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے جڈی بل سرینگر میں یوم عاشورا کا جلوس
حوزہ/ یوم عاشورا کے موقع پر جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے گلشن باغ مدین صاحب سرینگر میں عظیم الشان جلوس اور شبیہ ذوالجناح بر آمد کیا گیا۔
-
انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر:
کشمیر؛ ماہ مبارک کے پیش نظر دینی رہنماؤں کی خانہ نظر بندی ختم کی جائے
حوزہ/ انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر نے متحدہ مجلس علماء کے صدر اور میر واعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق کی بیس ماہ سے متواتر خانہ نظر بندی اور دیگر کئی دینی رہنماؤں کی دینی و سماجی سرگرمیوں کو محدود کرنے کی حکومتی کاروائی کے خلاف صدائے احتجاجی بلند کرتے ہوئے گورنر انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ ماہ مبارک کے پیش نظر میر واعظ کشمیر کی بیس ماہی خانہ نظربندی کو فوری طور ختم کریں تاکہ موصوف ماہ مبارک کے دوران اپنے فرائض منصبی انجام دے سکے ۔
-
نوروز عالم عید فطرت ہے، آغا سید حسن الموسوی الصفوی
حوزہ/ انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے صدر نے کہا کہ نوروز عالم عید فطرت ہے جب روے زمین پر آمد بہار کی صورت میں حیات نو کے دوبارہ آثار نمایاں ہوتے ہے زمین اپنی سالانہ گردش مکمل کرکے برج حمل میں داخل ہوتی ہے یہ لمحہ نظام شمسی میں انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔
-
ائمہ معصومین (ع) قرآن و سنت کے حقیقی محافظ اور وارث، آغا سید حسن الموسوی الصفوی
حوزہ/ صدر انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر نے کہا کہ ائمہ معصومین علیہم السلام کی دلدوز شہادتیں دینی معاملات میں وقت کے حکمرانوں کی شر انگیز مداخلت اور قرآن و سنت سے منافی پالسیوں کا شاخسانہ ہیں کیوں کہ ائمہ معصومینؑ قرآن و سنت کے حقیقی محافظ اور وارث ہونے کے ناطے حکمرانوں کی اسلام دشمن پالسیوں پر خاموشی اختیار نہیں کرسکتے۔