جمعہ 13 جون 2025 - 18:45
ایران پر حملہ انسانیت پر حملہ ہے،اسرائیلی جارحیت کی عالمی سطح پر مذمت کی جائے، آغا سید حسن

حوزہ/ صدر انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے حالیہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے نہ صرف ایک جارحانہ اور مذموم اقدام قرار دیا بلکہ اسے انسانی اقدار اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی سے تعبیر کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،بڈگام جموں و کشمیر/ صدر انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے حالیہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے نہ صرف ایک جارحانہ اور مذموم اقدام قرار دیا بلکہ اسے انسانی اقدار اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی سے تعبیر کیا۔ آغا سید حسن نے کہا:’’ ایران پر حملہ دراصل ان مظلوم فلسطینیوں اور غزہ کے نہتے بچوں کی حمایت کی سزا ہے جن کی پشت پناہی ایران برسوں سے کرتا آیا ہے۔ ایران کا سب سے بڑا ’جرم‘ یہی ہے کہ اس نے غاصب اسرائیل کی بربریت کے خلاف آواز بلند کی، مظلوموں کا ساتھ دیا اور استکباری قوتوں کے سامنے جھکنے سے انکار کیا۔‘‘

انہوں نے عالمی برادری، اقوام متحدہ، او آئی سی اور انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی کہ وہ غاصب اسرائیل کی اس کھلی جارحیت کا نوٹس لیں اور اسے لگام دیں، تاکہ عالمی امن کو لاحق خطرات کا سد باب کیا جا سکے۔

ایران پر حملہ انسانیت پر حملہ ہے،اسرائیلی جارحیت کی عالمی سطح پر مذمت کی جائے، آغا سید حسن

آغا صاحب نے ایران کے جوہری حق کے دفاع میں کہا’’ایران کو یہ قانونی و اخلاقی حق حاصل ہے کہ وہ جوہری توانائی کو پرامن مقاصد، قومی ترقی، سائنسی تحقیق اور عوامی بہبود کے لیے استعمال کرے۔ کسی بھی استکباری طاقت کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ ایران کو اس بنیادی حق سے محروم کرے یا اس کے جائز سائنسی عزائم کو روکنے کی کوشش کرے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ دنیا کو یہ سمجھنا ہوگا کہ ایران کی خودمختاری، عزت اور ترقی پر حملے دراصل ایک بڑے سامراجی ایجنڈے کا حصہ ہیں جو مشرقِ وسطیٰ کو کمزور اور غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔آغا صاحب نے عالم اسلام سے اپیل کی کہ وہ اپنے اختلافات بھلا کر ظالم و غاصب طاقتوں کے خلاف متحد ہوں، کیونکہ آج ایران ہے، کل کوئی اور ہوگا... ظلم کے خلاف خاموشی، آنے والی نسلوں کے لیے غلامی کا پیش خیمہ بن سکتی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha