ہفتہ 14 جون 2025 - 21:10
صدرِ انجمنِ شرعی کشمیر کا ہندوستانی حکومت سے طلباء کی حفاظت یقینی بنانے کا مطالبہ

حوزہ/انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں وکشمیر کے صدر آقا سید حسن نے ایران پر حالیہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے اور حکومت ہند سے ایران میں مقیم جموں و کشمیر کے طلباء کی حفاظت یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدرِ انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں وکشمیر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے ایران کی موجودہ صورتحال اور حالیہ حملوں میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور ان دہشتگردانہ حملوں میں شہید ہونے والے ممتاز فوجی کمانڈروں و سائنسدان اور مظلوم افراد کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے رہبرِ معظم آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای مدظلہ العالی، شہداء کے اہلِ خانہ اور ایرانی عوام کی خدمت میں دلی تعزیت پیش کی ہے۔

آقا حسن صفوی نے کہا کہ یہ بزدلانہ اور گھناؤنے حملے جن کی منصوبہ بندی اسرائیل جیسی غاصب اور جابر ریاست نے کی، نہ صرف قابلِ مذمت ہیں، بلکہ انسانیت کے خلاف جرم ہیں۔ ہم ان حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس جنگ میں فتح یاب ہو اور جلد از جلد مکمل امن قائم ہو۔

انہوں نے کہا کہ ہم حکومت ہند، بالخصوص وزارتِ امورِ خارجہ سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ایران میں تعلیم حاصل کرنے والے جموں و کشمیر کے طلباء کی سلامتی اور حفاظت کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرے۔

موجودہ حالات میں ان طلباء اور ان کے اہلِ خانہ میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے جسے دور کرنا حکومتِ ہند کی اخلاقی اور انسانی ذمہ داری ہے۔

آقا حسن صفوی نے متعلقہ والدین سے اپیل کی کہ وہ صبر و تحمل کا دامن تھامے رکھیں، افواہوں پر یقین نہ کریں اور حکومت و سفارتی اداروں سے بھرپور تعاون کریں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha