اتوار 15 جون 2025 - 21:58
ولایت کی فرمانبرداری نجات کی ضمانت اور رُوگردانی کھلی گمراہی ہے، آقا حسن

حوزہ/عید غدیر، عید اکبر کی مناسبت سے انجمنِ شرعی شیعیان دار المصطفٰی کے اہتمام سے مرکزی امام باڑہ بڈگام میں ایک پر وقار جشنِ غدیر کا انعقاد کیا گیا، جس میں وادی کے طول وعرض سے علماء سمیت مؤمنین کی خاصی تعداد نے حصہ لیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عید غدیر، عید اکبر کی مناسبت سے انجمنِ شرعی شیعیان دار المصطفٰی کے اہتمام سے مرکزی امام باڑہ بڈگام میں ایک پر وقار جشنِ غدیر کا انعقاد کیا گیا، جس میں وادی کے طول وعرض سے علماء سمیت مؤمنین کی خاصی تعداد نے حصہ لیا۔

محفل کا آغاز تلاوتِ کلامِ الٰہی سے ہوا، جس کی سعادت جامعہ باب العلم میرگنڈ بڈگام کے طلبہ نے حاصل کی۔

مکتبۃ الزہراء حسن آباد کی طالبات نے منقبت خوانی کی، جبکہ نظامت کے فرائض حجۃ الاسلام سید محمد حسین صفوی اور حجۃ الاسلام مولوی تنویر حسین نے انجام دیئے۔

عید غدیر کی اہمیت اور پیغام پر جن علمائے دین حضرات نے تفصیلی روشنی ڈالی ان میں حجۃالاسلام آغا سید مجتبیٰ عباس الموسوی الصفوی، حجۃالاسلام سید محمد حسین موسوی، حجۃ الاسلام سید یوسف الموسوی، پروفیسر سید محمود المہدی رضوی، حجۃ الاسلام ڈاکٹر مدثر رضوی، حجۃ الاسلام مولوی بشیر احمد بٹ، قاضی مفتی سید شریف الحق بخاری، حجۃ الاسلام غلام محمد گلزار، حجۃ الاسلام سید ذاکر جعفری اور شاعر سید اختر منضور، آفاق دلنوی شامل ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجمنِ شرعی شیعیان کے صدر حجۃالاسلام و المسلمین الحاج آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کہا کہ پیغمبرِ اسلام ؐ کے خطبۂ حجۃ الوداع کا ایک ایک لفظ امت مسلمہ کیلئے ہدایت اور نجات کے نقش راہ کی حیثیت رکھتا ہے جہاں سرور کونینؐ نے نظام ولایت کو متعارف کروایا اور مسلمانوں سے تاکید کی کہ اس نظام کی پیروی کو اپنا شعار بنائیں۔

آغا صاحب نے کہا کہ غدیر خم میں علی ؑ کی ولایت کا اعلان فرماکر اور مسلمانوں سے اقرار لیکر رسول اکرم(ص) نے واضح کیا کہ نظام ولایت کی فرمانبرداری ہدایت و نجات کی ضمانت ہے اور روگردانی کھلی گمراہی ہے۔

آغا سید حسن نے کہا کہ نظام ولایت قرآنی تقاضا اور اسلام و مسلمین کی سربلندی کا سر چشمہ ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حجۃالاسلام آغا سید مجتبیٰ عباس الموسوی نے کہا کہ غدیر جہاں اکمال دین و اتمام نعمات کا دن ہے وہی بعض لوگ پیغمبر اکرم ؐاور دین اسلام سے نااُمید ہوئے، کیونکہ پیغمبرِ اسلام کے اعلان سے مشرکین کی سازشوں پر پانی پھر گیا۔

آغا مجتبیٰ نے کہا کہ ہمیں یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ غدیر فراموش ہونے سے عاشوراء کا سانحہ پیش آتا ہے ہمیں غدیر کے پروگراموں کو فروغ دینا ہوگا، تاکہ بچوں کو غدیری بناتے ہوئے دینی اقدار سے فیضیاب کیا جائے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha