حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے صدر، حجت الاسلام والمسلمین آغا سید محمد ہادی الموسوی الصفوی نے ایران پر حالیہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غاصب، خون آشام اور درندہ صفت صہیونی حکومت کا اسلامی جمہوریہ ایران پر حملہ ناقابل معافی جرم اور عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران وہ واحد ملک ہے جو مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کرتا رہا ہے اور اس مظلوم قوم کی آواز بنا ہے، جس کے سبب آج یہ ظالم حکومت ایران پر حملہ آور ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امت مسلمہ کو چاہیے کہ وہ اس اسلام دشمن حکومت کے خلاف متحد ہو کر میدان عمل میں آئے اور مشترکہ دشمن کے خلاف فیصلہ کن جدوجہد کرے، ورنہ یہ ناپاک و خبیث قوتیں جلد ہی ان کی اپنی سرزمینوں کو بھی ہڑپ کر لیں گی۔اگر آج بھی عالمی برادری اور اقوام عالم خاموشی اختیار کرتے رہے تو دنیا بھر کا امن شدید خطرے میں پڑ جائے گا۔









آپ کا تبصرہ