حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سرینگر/ انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے آج جمعہ نماز پر گورنمنٹ کی جانب سے پیش کی جانے والی جدید وقف بل کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے مسلمانوں کے خلاف ایک سوچی سمجھی سازش اور دین اسلام میں کھلی مداخلت قرار دیا ہے۔ آغا حسن نے اس بل کو مسلم کش اور مسلمانوں کے مذہبی حقوق پر براہ راست حملہ قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی۔
مرکزی امام بارگاہ بڈگام میں اپنے خطبہ میں آغا صاحب نےکہا کہ "یہ بل نہ صرف ہمارے مذہبی عقائد کے خلاف ہے بلکہ یہ مسلمانوں کے بنیادی حقوق کی پامالی اور ہماری شناخت کو مسخ کرنے کی گھناؤنی کوشش ہے۔ اس بل کے ذریعے حکومت کی جانب سے ہمارے دین میں مداخلت کی ایک خطرناک کوشش کی جا رہی ہے جو کسی صورت میں قابلِ قبول نہیں ہے۔
آغا حسن نے مزید کہا کہ "یہ بل ہمارے لئے نہ صرف ایک قانونی مسئلہ ہے بلکہ یہ ہمارے ایمان اور شریعت میں مداخلت کا خطرناک اقدام ہے جس سے مسلمانوں کے عقائد اور عبادات پر اثر پڑے گا۔ ہمیں اس بل کے خلاف ہر سطح پر آواز بلند کرنی ہوگی اور اس کی منظوری کو روکنا ہوگا کیونکہ مسلم کمیونٹی کسی بھی صورت میں اپنے مذہبی حقوق کی پامالی کو برداشت نہیں کرے گی۔









آپ کا تبصرہ