حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بڈگام؛ انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں وکشمیر کے زیرِ اہتمام حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم میں حضرت امام زمانہ (عج) کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے ایک عظیم الشان تقریب انجمن کے صدر حجت الاسلام والمسلمین سید حسن موسوی الصفوی کی صدارت میں منعقد ہوئی۔

آغا صاحب نے محفل سے خطاب کرتے ہوئے عالم اسلام بالخصوص پیروان امامت و ولایت کو امام زمانہ عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف کی ولادت کی خوشی پر مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر انہوں نے بشریت کے امن و سلامتی اور عالم اسلام کی سربلندی کے لیے دعا کی۔
آغا صاحب نے بچوں کی جانب سے پیش کیے گئے پروگرامز کی تعریف کرتے ہوئے ان کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
محفلِ میلاد میں مختلف مکاتب کے بچوں نے رنگا رنگ ثقافتی اور دینی پروگرام پیش کیے، جنہیں حاضرین نے بے حد سراہا، اس موقع پر علمائے دین، حوزہ علمیہ کے اساتذہ کرام، آئمہ جمعہ اور دیگر علماء بھی موجود تھے۔
تقریب کے اختتام پر حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم سے ایک پر وقار ریلی کا آغاز ہوا، جس میں ہزاروں کی تعداد میں بچوں اور مومنین نے شرکت کی، ریلی مرکزی امام بارگاہ بڈگام پر اختتام پذیر ہوئی۔


اس تقریب کا مقصد امام زمانہ (عج) کی ولادت کے پر مسرت موقع پر اہل تشیع کو خوشیوں کا پیغام دینا اور دینی شعور کو فروغ دینا تھا۔









آپ کا تبصرہ