حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بڈگام/ انقلاب اسلامی ایران کی 46 ویں سالگرہ کے موقع پر انجمن شرعی شیعیان کی جانب سے حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم کے محبوب ملت ہال میں ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں علمائے کرام، اساتید اور حوزہ علمیہ کے فارغ التحصیلان نے شرکت کی۔تقریب کا مقصد انقلاب اسلامی ایران کی اہمیت اور بانی انقلاب حضرت امام خمینیؒ کے کردار کو اجاگر کرنا تھا۔ معروف علمائے دین نے انقلاب اسلامی ایران کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام نے انقلاب اسلامی ایران کو ایک تاریخی تحریک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس انقلاب کی کامیابی کی بنیاد قرآن و سنت اور اہل بیتؑ کی تعلیمات پر ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران کی قوم اور قیادت نے اپنے عزم و استقامت کے ذریعے عالمی استکبار کے تمام سازشوں کا مقابلہ کیا۔
تقریب سے جن علمائے کرام نے خطاب کیا ان میں حجت الاسلام سید ارشد حسین موسوی،حجت الاسلام گوہر حسین ،حجت الاسلام سید محمد حسین صفوی، حجت الاسلام سید حسین موسوی، حجت الاسلام تنویر حسین، حجت الاسلام غلام محمد گلزار، مولوی اسماعیل،سمیرحسین،شامل ہیں۔
آخر میں حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم کے مسئول مدرسہ نےکہا کہ انقلاب اسلامی ایران نے دنیائے اسلام میں دینی و سیاسی بیداری کی لہر دوڑائی اور مسلمانوں کو اپنی شان و عظمت کی بحالی کی مسئول مدرسہ نے ایرانی قوم و شرکاء کو صدر انجمن شرعی شیعیان حجت الاسلام والمسلمين آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی طرف سے اس انقلاب کی سالگرہ پر مبارک بادی پیش کی۔
آپ کا تبصرہ