۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
انجمنِ شرعی شیعیان جموں وکشمیر کے تحت جشنِ امام زمانہ و ریلی

حوزہ/ انجمنِ شرعی شیعیانِ کشمیر کے زیر اہتمام، حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم میر گنڈ بڈگام میں جشن ولادت امام زمان(عج) کی مناسبت سے عظیم الشان تقریب منعقد ہوئی، جس میں مؤمنین کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سلسلہ امامت کی آخری کڑی حضرت ولی العصر حجت ابن حسن العسکری علیہما السّلام کے یومِ ولادتِ باسعادت کے موقع پر جموں و کشمیر انجمنِ شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمين آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی صدارت میں حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم میں عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس موقع کی مناسبت سے آغا صاحب نے عالم اسلام بالخصوص وابستگان امامت و ولایت کی خدمت میں ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتے ہوئے بشریت کے امن و سلامتی اور عالم اسلام کی سربلندی کے لئے دعا کی۔

انجمنِ شرعی شیعیان جموں وکشمیر کے تحت ولادتِ مہدی موعود (ع) کا عظیم الشان جشن

محفلِ میلاد میں جن علمائے دین نے شرکت کی، ان میں حوزہ علمیہ کے اساتذہ اور آئمہ جمعہ و دیگر علمائے دین شامل ہیں۔

انجمنِ شرعی شیعیان جموں وکشمیر کے تحت ولادتِ مہدی موعود (ع) کا عظیم الشان جشن

محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام والمسلمين آغا سید مجتبیٰ عباس الموسوی الصفوی نے ولادت امام زمانہ (عج) اور امام کی غیبت کبریٰ سے متعلق حالات اور واقعات پر مختصر روشنی ڈالی۔

علمائے کرام نے محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام کی غیبت میں ان کے پیروکاروں اور حقیقی انتظار کرنے والوں کا فریضہ ہے کہ وہ امام زمانہ (عج) کے ظہور کے لئے راہ ہموار کریں اور ہر سطح پر آمادگی کا مظاہرہ کریں۔

مزید تصاویر دیکھیں:

انجمنِ شرعی شیعیان جموں وکشمیر کے تحت ولادتِ مہدی موعود (ع) کا عظیم الشان جشن و ریلی

انہوں نے کہا کہ اس آمادگی کی راہ میں پہلا قدم دین کی طرف مکمل سامراجیت اور استکباری قوتوں سے اظہار برائت ہے۔

جشنِ میلاد امام زمانہ (عج) کی تقریب میں حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم کے دو طالب علموں کے حفظ قرآن کا مظاہرہ بھی کیا، جنہوں نے بنحو احسن اپنی کارکردگی کا لوہا منوتے ہوئے وادی میں حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم کے ساتھ ساتھ مدیر حوزات علمیہ حجت الاسلام والمسلمين آغا سید حسن الموسوی الصفوی کا نام روشن کیا اور مدت دراز کا یہ خواب حافظ مزمل احمد ڈار اور حافظ محمد جعفر ڈار نے اپنی محنت واساتذہ صاحبان کی رہنمائی سے شرمندہ تعبیر کیا۔

انجمنِ شرعی شیعیان جموں وکشمیر کے تحت ولادتِ مہدی موعود (ع) کا عظیم الشان جشن

محفل میں موجود علمائے کرام نے بھی حفاظ کو ان کی کاوشوں پر داد دی، اس موقع پر دونوں طالب علموں کو مکمل حفظ کلام اللہ کرنے پر انجمنِ شرعی شیعیان کی طرف سے انعامات نوازا گیا۔

محفل کے اختتام پر حسب عمل قدیم حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم سے ایک پُر وقار عالیشان ریلی برآمد ہوئی، جس میں ہزاروں کی تعداد میں بچوں اور مؤمنین نے شرکت کی اس ریلی کا اختتام مرکزی امام بارگاہ بڈگام میں ہوا۔

انجمنِ شرعی شیعیان جموں وکشمیر کے تحت ولادتِ مہدی موعود (ع) کا عظیم الشان جشن

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .