۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
انجمنِ شرعی

حوزہ/ جموں و کشمیر میں انجمنِ شرعی شیعیان کے زیر اہتمام انجمن کے ہیڈ آفس بڈگام میں استقبالِ ماہ رمضان کے سلسلے میں ایک پُروقار نشست منعقد ہوئی، جس میں مختلف دینی انجمنوں کے سربراہان اور نمائندگان کے علاؤہ علمائے دین، آئمہ جمعہ اور زعماء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جموں و کشمیر میں انجمنِ شرعی شیعیان کے زیر اہتمام انجمن کے ہیڈ آفس بڈگام میں استقبالِ ماہ رمضان کے سلسلے میں ایک پُروقار نشست منعقد ہوئی، جس میں مختلف دینی انجمنوں کے سربراہان اور نمائندگان کے علاؤہ علمائے دین، آئمہ جمعہ اور زعماء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

نشست کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کی سعادت قاری محمد سلیم ڈار صاحب نے حاصل کی اور نعت مقبول حضرت رسول اکرمؐ سے محمد ابراہیم صاحب نے مسفید کیا، جبکہ نظامت کے فرائض حجۃ الاسلام سید محمد حسین صفوی نے انجام دئیے۔

تقریب میں استقبالیہ کلمات حجت الاسلام آغا سید مجتبیٰ عباس الموسوی الصفوی نے بیان کئے، جس میں انہوں نے ماہ مبارک کا ماحصل تقویٰ قرار دیتے ہوئے سماجی ذمہ داریوں اور سماج میں پھیلے جرائموں کی روک تھام اور لائحہ عمل مرتب کرنے پر زور دیا۔

تقریب میں جن علمائے کرام نے خطاب کیا ان میں مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام ،اتحاد المسلمین کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین مسرور عباس انصاری،نمائندہ میر واعظ کشمیر مفتی غلام رسول سامون،حجت الاسلام ڈاکٹر مدثر حسین رضوی،نمائندہ کاروان اسلامی گلزار احمد شہدائی ،امام جمعہ مولوی ریاض احمد بخاری شامل ہیں۔

تقریب میں انجمن شرعی شیعیان کے شعبۂ تبلیغ سے منسلک آئمہ جمعہ اور دیگر کئی علمائے دین حضرات بھی موجود تھے۔

تقریب کے اختتام پر صدر انجمن شرعی شیعیان حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے اپنے صدارتی خطبہ میں اس متبرک مہینے کے فیوض و برکات اور عظمت و اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اس ماہ مبارک میں امت مسلمہ کو تزکیہ نفس کے ساتھ ساتھ اپنے اجتماعی امور کی اصلاح اور اس پُر عظمت مہینے سے بھرپور استفادہ کرنے پر زور دیا ساتھ ہی معاشرہ میں بڑھ رہی بے راہ روی سماجی جرائم و رسومات، حق تلفیاں، اخلاقی و روحانی اقدار کے خاتمہ کے ساتھ اُمت مسلمہ کو اتحاد و اتفاق سے رہنے کی تلقین کی نیز فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کو یاد رکھنے اور ان کی آزادی کے لئے خصوصی دعائیں کرنے کی اپیل کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .