۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
انجمنِ شرعی شیعیان جموں وکشمیر

حوزہ/ جموں وکشمیر انجمنِ شرعی شیعیان کے تحت 9 مارچ بروز سنیچر اریگیشن کالونی سمبل بانڈی پورہ میں ایک اعلیٰ سطحی جلسہ منعقد ہوا جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جلسہ کی صدارت انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمين آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کی اور جلسے کے توسط سے لوگوں کی بنیادی ضروریات کو اجاگر کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جموں وکشمیر انجمنِ شرعی شیعیان کے تحت 9 مارچ بروز سنیچر اریگیشن کالونی سمبل بانڈی پورہ میں ایک اعلیٰ سطحی جلسہ منعقد ہوا جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جلسہ کی صدارت انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمين آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کی اور جلسے کے توسط سے لوگوں کی بنیادی ضروریات کو اجاگر کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، جلسہ کا آغاز تلاوت کلام اللہ سے ہوا، جبکہ نظامت کے فرائض زونل نائب صدر نوگام غلام حسین شگنو صاحب نے انجام دئے جلسہ کی ابتدا میں علاقہ کے جن ترجمانوں نے اپنے علاقہ کے مطالبات سامنے رکھے ان میں زونل صدر اوڑینہ شبیر علی بٹ صاحب، زون گاڈکھوڈ سے محمد ابراہیم ڈار صاحب، ضلع نائب صدر سید سجاد حسین موسوی صاحب، ضلع صدر حاجی عبد الرحیم ڈار صاحب شامل ہیں۔

ان تمام معززین نے اطمینان کا اظہار کیا کہ آغا صاحب ہمارے مطالبات حکومت کے ایوانوں تک پہنچائیں گے جلسہ میں جوان سال ایڈوکیٹ آغا سید منتظر مھدی نے قومی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے کہا کہ یہ جلسہ بذات خود ایک احتجاج ہے ان تمام اقتدار میں بیٹھے حکمرانوں کے خلاف جو بڑے بڑے دعویٰ کرتے وقت نہیں تھکتے ہیں، لیکن جب ہم ضلع بانڈی پورہ بالخصوص سمبل سونا واری کی طرف نظر کرتے ہیں تو حکومت کے دعوے بلکل کھوکھلے ثابت ہوتے نظر آتے ہیں۔

آغا منتظر نے بھاری اجتماع کی وساطت سے مطالبہ کیا کہ علاقہ میں ڈائری ملک فارم کا افتتاح ہونا چاہیے، جوانوں کے لئے روزگار کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، اگر چہ ہر گھر جل ہر گھر نل کی سکیم سے لوگ مستفید ہورہے ہیں لیکن بد قسمتی سے سونا واری کا یہ پورا علاقہ پانی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔

بھاری اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام آغا سید مجتبیٰ عباس الموسوی الصفوی نے کہا کشمیر قدرتی نعمات سے اگر چہ مالا مال ہے لیکن سونا واری کا یہ پورا علاقہ بنیادی ضروریات بجلی، پانی، سڑک اور ہسپتال جیسے اہم ضروریات سے محروم رکھا گیا ہے انتخابات میں ووٹ انہی بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لئے حاصل کئے جاتے ہیں اور پھر اقتدار میں آنے کے بعد سب فراموش کی نظر کیا جاتا ہے۔

آغا مجتبیٰ نے کہا کہ تعمیر و ترقی کا دور شروع ہونا چاہیئے عوامی مسائل کا حل نکلنا چاہیے۔

تعلیمی شعبہ میں مارچ سیشن کے حوالے سے بھی آغا مجتبیٰ نے کہا کہ وادی کی موسمی حالات کو مد نظر نہ رکھتے ہوئے جو تعلیمی نظام درھم برھم کیا گیا، اس کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے نیز حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ ایک جدید سروے کی جائے تاکہ اس بنیادی ضروریات سے محروم علاقے کو ریزرویشن فراہم کی جائے۔

جلسہ کے اختتام پر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے صدارتی کلمات کے آغاز میں کہا خدا اس قوم کی حالت نہیں بدلتا ہے جسے اپنی بدلنے کی فکر نہ ہو آغا صاحب نے کہا اس جلسہ کا مقصد عوام الناس کے مسائل کا سدباب اور سیاسی شعور پیدا کرنا ہے ہماری قوم کو جس کسمپرسی کی حالت میں دھکیلا گیا ہے ہمیں اس سے نکلنے کی ضرورت ہے۔

آغا صاحب نے کہا کہ یہاں جتنے بھی عوامی مطالبات میرے سماعت تک پہنچے ان کے سد باب کے لئے حتی المقدور کوشش کروں گا اور حکومت کے ایوانوں تک پہنچاؤں کم مدت میں پہنچاؤں گا تاکہ حکومت اپنے دعووں کو عملی جامہ پہنا سکے۔

آغا صاحب نے سرینگر جامعہ مسجد کے حوالے سے کہا جس طرح کل میر واعظ کشمیر ڈاکٹر محمد عمر فاروق صاحب نے جمعہ کی پیشوائی کی، اُمید کی جاتی ہے یہ سلسلہ بدستور جاری رکھا جائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .