۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
حج کمیٹی آف انڈیا

حوزہ/ حج کمیٹی آف انڈیا کے اعلان کے مطابق، حج 2024ء کی دوسری قسط جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر کے 13 مارچ بڑھا دی گئی ہے، جبکہ محرم کوٹے میں حج درخواست دینے کی آخری تاریخ 15 مارچ مقرر کی گئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نئی دہلی حج کمیٹی آف انڈیا کے تحت 2024ء میں حج پر جانے والے عازمین کے لیے حج اخراجات کی دوسری قسط جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 13 مارچ 2024ء تک توسیع کر دی گئی ہے۔

حج کمیٹی آف انڈیا کے سی، ای،او، ڈاکٹر لیاقت علی آفاقی- آئی، آر، ایس نے بتایا کہ ریاستی حج کمیٹیوں اور حج سے وابستہ دوسری سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں اور بینکوں کی تعطیل کے سبب یہ توسیع کی گئی ہے۔ اب عازمین حج اخراجات کی دوسری قسط 1,70,000 ایسٹیٹ بینک آف انڈیا (SBI) یا یونین بینک آف انڈیا ( UBI) کی کسی بھی شاخ میں 13 مارچ 2024 یا اس سے پہلے حج کمیٹی آف انڈیا کے اکاونٹ میں جمع کرا سکتے ہیں۔ جبکہ اصل انٹرنیشنل پاسپورٹ و دیگر دستاویزات 15 مارچ تک اپنی متعلقہ صوبائی حج کمیٹیوں میں جمع کرادیں۔

ڈاکٹر آفاقی نے مزید بتایا کہ حج پالیسی کے تحت 500 حج سیٹیں محرم زمرے کے لیے مختص کی گئی ہیں۔ایسی خواتین جنھوں نے پاسپورٹ نہ ہونے یا اور کسی معقول وجہ سے حج درخواست نہ دیں سکیں ہوں اور اُن کے شرعی محرم حج کے لیے منتخب کر لیے ہوگئے ہوں 15 مارچ 2024 تک حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ پر آن لائن درخواست بھر سکتیں ہیں۔ دیگر تفصیلات کے لیے حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ یا اپنی متعلقہ ریاستی حج کمیٹی کے دفتر سے رابطہ کریں۔

حج کمیٹی آف انڈیا کے سی،ای، او، ڈاکٹر آفاقی نے عازمینِ سے اپیل کی کہ وہ حج 2024 سہولیات سے بھر پور مثالی حج بنانے کے لیے حج کمیٹی آف انڈیا کے زریعے حج انتظامات کے لیے بنائے گئے نظام الاوقات پر مکمل کریں۔ کسی پروپگنڈے اور افواہ کا شکار نہ ہوں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .