۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
حج 2024 میں محرم

حوزہ/ حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای او ڈاکٹر لیاقت علی آفاقی، آئی آر، ایس نے قرعہ اندازی میں منتخب تمام خوش نصیب خاتون عازمین حج کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ آج ہی سے آپ ذہنی طور پر اپنے کو اس مقدس سفر کے لیے تیار کرلیں اور سطح پر منعقدہ حج تربیتی پروگرام میں ضرور شرکت کریں۔ تاکہ دورانِ حج تمام دشواریوں سے محفوظ رہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،نئی دہلی/ حکومت ہند کی حج پالیسی 2024 کے تحت 500 حج سیٹیں محرم زمرے کے لیے متعین کی گئی تھیں ۔ ایسی خواتین جو پاسپورٹ نہ ہونے یا کسی اور وجہ سے حج درخواست نہیں دے سکیں تھیں جبکہ اُن کے شرعی محرم حج 2024 کے لیے منتخب کر لیے گئے تھے ۔ اُنھیں محرم زمرے کے تحت آن لائن حج درخواست فارم دینے کا موقع دیا گیا۔ اس زمرے میں 714 درخواستیں موصول ہوئیں۔ جن کا آج حج کمیٹی آف انڈیا کے نئے برانچ آفس واقع آر ، کے ، پورم - سیکٹر 1 میں کمپوٹرائز طریقے سے قرعہ اندازی کے زریعہ انتخاب کیا گیا۔جس میں مہاراشٹرا سے 87، کیرالا سے 60، اترپردیش سے 57، جموں و کشمیر اور کرناٹک سے 51-51، گجرات سے 38، مدھیہ پردیش سے 33، تلنگانہ سے 30، تامل ناڈو سے 28، دہلی سے 15، راجستھان اور آندھرا پر دیش سے 11- 11، مغربی بنگال سے 8، بہار سے 6، اتراکھنڈ سے 5، آسام اور چھتیس گڑھ سے 2-2 جھارکھنڈ، ہریانہ، اڑیسہ، پانڈیچری، پنجاب سے1- 1 عازمین منتخب ہوئیں ہیں۔ منتخب شدہ عازمین کی لسٹ حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائڈ پر دستیاب ہے۔

حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای او ڈاکٹر لیاقت علی آفاقی، آئی آر، ایس نے قرعہ اندازی میں منتخب تمام خوش نصیب خاتون عازمین حج کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ آج ہی سے آپ ذہنی طور پر اپنے کو اس مقدس سفر کے لیے تیار کرلیں اور سطح پر منعقدہ حج تربیتی پروگرام میں ضرور شرکت کریں۔ تاکہ دورانِ حج تمام دشواریوں سے محفوظ رہیں۔

ڈاکٹر آفاقی نے محرم کوٹے میں منتخب شدہ خاتون عازمین سے اپیل کی کہ حج اخراجات کی پہلی اور دوسری قسط کی کُل رقم -/2,51,800 ایسٹیٹ بینک آف انڈیا (SBI) یا یونین بینک آف انڈیا ( UBI) کی کسی بھی شاخ میں 5 اپریل 2024 تک یا اس سے پہلے حج کمیٹی آف انڈیا کے اکاونٹ میں جمع کرا دیں۔جبکہ اصل انٹرنیشنل پاسپورٹ (مشین ریڈ ایبل) ، میڈیکل اسکریننگ اور فٹنیس سرٹیفکٹ، حلف نامہ، بینک کی پے سلپ آن لائن حج درخواست فارم کی ڈوان لوڈ شدہ کاپی و متعلقہ دستاویزات ، رقم جمع کی ہوئی پے ان سلپ/ آن لائن رسید کی کاپی، میڈیکل اسکریننگ اور فٹنس سرٹیفکیٹ و دیگر مطلوبہ کاغذات اپنی صوبائی حج کمیئی کے دفتر میں مقرہ تاریخ تک جمع کرا ئیں ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .