۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
خادم الحجاج الحاج ماسٹر ساغر حسینی املوی

حوزہ/ حج ۲۰۲۴ ء میں شدت کی گرمی کے باوجودفرزندان توحید نے اپنی زبردست حرارت ایمانی کا پر جوش مظاہرہ کرتے ہوئے اطمینان بخش طور پر مناسک حج ادا کئے۔اورحج ۲۰۲۴ء مجموعی اعتبار سے اپنی تمام تر خصوصیات اور کچھ کھٹی میٹھی یادوں کے ساتھ بخیر وعافیت پایہ تکمیل کو پہونچا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مکہ مکرمہ/ یہ نا قابل انکار حقیقت ہے کہ حج اسلام میں ایک نہایت صبر آزما ،دقت طلب اور مشقت آمیز عبادت ہے۔جس میں حضرت اسماعیل علیہ السلام کی شدت عطش و جذبہ فداکاری و جان نثاری،حضر ت ہاجرہ علیہا السلام کی اپنے کمسن بچہ کے لئے ا ضطراب و بے قراری اور سعی،حضرت ابراہیم علیہ السلام کی عشق خداوندی میں عزم بالجزم،استقلال و استقامت،شیطان سے برأت و بے زاری،میدان محشر کی گرمی اور نفسا نفسی وغیرہ کا عملی اور روحانی درس ملتا ہے۔

یہ کیا کم مصیبت ہے کہ جب کوئی مسلمان حج کے لئے جا تا ہے تو اپنے وطن،اپنے اہل و عیال،عزیز و اقارب و احباب،مال و دولت و جائیداد سب کچھ چھوڑ کے دوردراز کا سفر کرتا ہے ۔صعوبات سفر برداشت کرنے پڑتے ہیں۔شاید انھیں سب وجوہات کے مد نظر خالق کائنات نے زندگی میں ایکبار صاحبان استطاعت وقوت پر حج واجب قرار دیا ہے۔

اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ حج ۲۰۲۴ ء میں شدت کی گرمی کے باوجودفرزندان توحید نے اپنی زبردست حرارت ایمانی کا پر جوش مظاہرہ کرتے ہوئے اطمینان بخش طور پر مناسک حج ادا کئے۔اورحج ۲۰۲۴ء مجموعی اعتبار سے اپنی تمام تر خصوصیات اور کچھ کھٹی میٹھی یادوں کے ساتھ بخیر وعافیت پایہ تکمیل کو پہونچا۔

اب حجاج کرام کی اپنے اپنے وطن کو واپسی شروع ہو چکی ہے ۔خداوند عالم سب کو بصحت و سلامتی اپنے اہل و عیال سے ملائے۔جو لوگ دوران حج مکہ و مدینہ یا منیٰ و عرفات وغیرہ میں کسی بھی سبب سے فوت ہو گئے ہیں خدا ان کی مغفرت فرمائےاور جوار رحمت میں جگہ مرحمت فرمائے۔جو ابھی بھی بیمار ہیں خدا ان کو صحت کاملہ و شفائے عاجلہ عنایت فرمائے۔

خادم الحجاج الحاج ماسٹر ساغر حسینی املوی ابھی مکہ مکرمہ میں مقیم ہیں انھوں نے بتایا کہ لکھنؤاور دہلی سے گئے ہوئے عازمین حج جو ان کے ہمراہ تھے وہ سب بحمد للہ صحت و سلامتی کے ساتھ ہیں اور سب نے مناسک حج اطمینان بخش طور پر انجام دئے۔

خادم الحجاج الحاج ماسٹر ساغر حسینی املوی نے بتا کہ ہم نے نہ صرف لکھنؤ اور دہلی سے گئے ہوئے عازمین حج کی خبر گیری و نگرانی کی بلکہ احمد آباد گجرات کے بھی بعض عازمین حج کی ہیلپ اور مدد اور احوال پرسی کی ۔

غازی پیر ،چھیپا واڈ ،تاجپور ،احمدآباد گجرات کے کچھ عازمیں حج طواف و سعی کے بعد جب حرم سے نکلے تو اپنی بلڈنگ کا راستہ بھول گئے ۔ہم نے ان کی نہ صرف رہنمائی کی بلکہ موبائیل سیم خریدوا کر ان کے اہل خانہ سے ویڈیو کالنگ کے ذریعہ ان کی بات چیت بھی کرادی۔

تاجپور مومن واڈ احمد آباد گجرات کے کے چند مومنین سے خیر سگالی کے تحت ملاقاتیں کیں اور حال احوال دریافت کئے ۔

حاجی غلام حسین صاحب دہلی سے جن کے بارے میں ہم پہلے مختصر اطلاع دے چکے ہیں۔ جو منیٰ میں کھو گئے تھے ایک دن بعد ملے۔طبیعت خراب تھی۔کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی ہاسپیٹل میں تھے۔انجیو گرافی کے بعد ان کا ہارٹ آپریشن ہوا ۔ایک اسٹنٹ STENT لگا ہے۔پہلے بھی ان کو دو اسٹنٹ لگے تھے۔خدا کا شکر ہے کہ آج ہاسپیٹل سے ڈسچارج ہو کر اپنی بلڈنگ نمبر 05 میں آگئے ہیں۔ان کا کور نمبر DLF-20-5-0ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .