۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حج

حوزہ/ حج ۲۰۲۴ء سے فراغت کے بعد خانہ خدا کے مہمانوں کی وطن واپسی حجاً مبروراً وسعیاً مشکوراً کی ایمان افروز دعاؤں کے زیر سایہ وطن واپسی کا عمل تیز رفتاری کے ساتھ جاری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جدہ/ رب کعبہ کی حمد بے پایاں و سپاس بے کراں حج ۲۰۲۴ء سے فراغت کے بعد خانہ خدا کے مہمانوں کی وطن واپسی حجاً مبروراً وسعیاً مشکوراً کی ایمان افروز دعاؤں کے زیر سایہ وطن واپسی کا عمل تیز رفتاری کے ساتھ جاری ہے۔

خانہ خدا کے مہمانوں کی وطن واپسی حجاً مبروراً وسعیاً مشکوراً کی ایمان افروز دعاؤں کے زیر سایہ: خادم الحجاج الحاج ماسٹر ساغر حسینی املوی

ہر حاجی کا ان کے وطن میں والہانہ استقبال ہو رہا ہے۔ان ہاتھوں کو چوما جارہا ہے جن ہاتھوں نے غلاف کعبہ و جدار کعبہ و حجر اسود کو مس کیا ہے۔اور یہ دعائیں دی جارہی ہیں کہ ’’اللہ تعالیٰ آپ کے حج کو مبرور اور عبادات کے لئے آپ کی جد و جہد کو قبول فرمائے‘‘۔

حج مبرور کس کو کہتے ہیں ۔یہاں پر مختصر الفاظ کے ساتھ عرض ہے کہ :

۱۔حج مبرور وہ حج ہے جس میں گناہ سے بچا جائے ۔

۲۔وہ حج جس میں ریا کاری اور شہرت و نام ونمود سے پرہیز ہو۔

۳۔وہ حج جس کے بعد حاجی مرتے دم تک گناہوں سے بچے اور حج برباد کرنے والا کوئی عمل نہ کرے۔

۴۔حج مبرور وہ ہے جو حاجی کا دل نرم کردے ،اس کے دل میں سوز اور آنکھوں میں تری رہے۔

۵۔بندے سے حج کے جن احکامات (ارکان و شرائط و واجبات وغیرہ)کو طلب کیا گیا ہے انھیںکامل طریقے سے ادا کرنا ’’حج مبرور‘‘ہے۔

خانہ خدا کے مہمانوں کی وطن واپسی حجاً مبروراً وسعیاً مشکوراً کی ایمان افروز دعاؤں کے زیر سایہ: خادم الحجاج الحاج ماسٹر ساغر حسینی املوی

اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ تمام حجاج کرام نرم دل،قلب سوزاں اور چشم پر نم کے ساتھ سرزمین نزول وحی و قرآن ،معبد عشق خدا کعبہ او ر روضہ معشوق و محبوب خدا ،ریاض الجنہ،جنت البقیع ،جنت المعلےٰ ،میدان عرفات،میدان غدیر خم وغیرہ سے وداع ہو کر اپنے اپنے وطن کو مراجعت فرما رہے ہیں۔ہم بھی اس وقت جدہ ائیر پورٹ پر موجود ہیں ۔(تا دم تحریر)اپنی فلائٹ کا انتظار کرہے ہیں۔ہمارے ساتھ لکھنؤ سے آئے ہوئے چند شیعہ دوست حاجی صاحبان بھی ہمارے ہمراہ لکھنؤ روانگی کے لئے آمادہ ہیں ۔ان شاء اللہ شام ہوتے ہوتے لکھنؤ پہونچ جائیں گے۔

ہم اللہ کے لطف و عنایات کے بے حد احسان مند و شکر گزار ہیں کہ ہم نے مرکزی حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے بحیثیت منتخب ’’خادم الحجاج ‘‘ اپنی سرکاری ڈیوٹی خانہ خدا کے مہمانوں کی خدمت سمجھ کر پوری ہمت و محنت اور لگن کے ساتھ بحسن و خوبی انجام دی ۔اور مناسک حج کے تعلق سے اپنی مذہبی ذمہ داری بھی ادا کرتے ہوئے اپنی دادی مرحومہ عزیز النساء بنت حاجی صفدر حسین مرحوم (ساکن بکھری مبارکپور) کی طرف سے نیابتی حج بکمال اطمینان انجام دئے۔خدا قبول فرمائے ۔اور تمام مسلمانوں کو حج و زیارت کی سعادت عنایت فرمائے۔آمین۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .