۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
حج و عمرہ

حوزہ/ حج کمیٹی آف انڈیا نے صوبائی حج کمیٹیوں اور حج سے وابستہ دیگر تنظیموں کے مطالبہ پر پیشگی رقم اور اصل پاسپورٹ جمع کرنے کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،نئی دہلی/ حج کمیٹی آف انڈیا نے صوبائی حج کمیٹیوں اور حج سے وابستہ دیگر تنظیموں کے مطالبہ پر پیشگی رقم اور اصل پاسپورٹ جمع کرنے کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔

حج کمیٹی آف انڈیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب لیاقت علی آفاقی آئی۔ آر۔ ایس نے جو ان دنوں حج 2024 کے انتظامی امور کے سلسلے میں مکہ معظمہ میں ہیں بتایا کہ حج کمیٹی آف انڈیا کے زریعہ جانے والے عازمین اب پہلی قسط 15 فروری تک حج کمیٹی آف انڈیا کی Pay in slip پر ایسٹیٹ بینک آف انڈیا یا یونین بینک آف انڈیا کی کسی بھی شاخ میں جمع کرا سکتے ہیں۔جبکہ اصل انٹرنیشنل پاسپورٹ (مشین ریڈ ایبل) ، حج درخواست فارم،رقم جمع کی ہوئی پے ان سلپ/ آن لائن رسید کی کاپی، میڈیکل اسکریننگ اور فٹنس سرٹیفکیٹ ،حلف نامہ / عہد نامہ و دیگر مطلوبہ کاغذات 19 فروری 2024 تک اپنی متعلقہ صوبائی حج کمیٹی میں جمع کرا سکتے ہیں۔

واضع رہے اس سے قبل حج کمیٹی آف انڈیا نے 30 جنوری کو حج 2024 کے سرکولر نمبر 4 میں رقم جمع کرنے کی آخری تاریخ 9 فروری اور اصل پاسپورٹ جمع کرنے کی آخری تاریخ 12 فروری 2024 مقرر کی تھی۔ حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ۔ای۔ او جناب لیاقت علی آفاقی نے بتایا کہ بڑی تعداد میں عازمینِ حج پہلی قسط جمع کرچکے ہیں ۔ بقیہ عازمین سے گزارش ہےکہ مقرہ تاریخ تک زرمبادلہ کی رقم اور اصل پاسپورٹ بمہ مطلوبہ کاغذات ضرور جمع کر دیں وگرنہ سیٹ منسوخ ہوجائے گی۔ جناب آفاقی نے عازمین سے مزید اپیل کی کہ ویزے کی حصولیابی اور دیگر انتظامات وقت پر مکمل کرنے کے لیے بنائے گئے نظام الاوقات پر ضرور عمل کریں ۔

جناب آفاقی نے مزید کہا کہ عازمین کسی بھی معلومات اور دشواری کے حل کے لیے صرف حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائڈ اور ریاستی حج کمیٹیوں کے دفاتر سے رابطہ کریں یا حج کمیٹی آف انڈیا کے ہیلپ لائن نمبر 022- 22107070 پر رابط کریں۔

لیبلز