۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
سعودی و ہند

حوزہ/ خواتین و اطفال کی فلاح و بہبودی اور اقلیتی امور کی وزیرِ اسمرتی زیبن ایرانی کا 7 اور 8 جنوری 2024 کو دورہ سعودی عرب اس دو روزہ دورے میں وزیر موصوفہ کے ساتھ امورِ خارجہ و پارلیمانی امور کے وزیر مملکت وی مرلی بھی ساتھ ہونگے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جدہ/ خواتین و اطفال کی فلاح و بہبودی اور اقلیتی امور کی وزیرِ اسمرتی زیبن ایرانی کا 7 اور 8 جنوری 2024 کو دورہ سعودی عرب اس دو روزہ دورے میں وزیر موصوفہ کے ساتھ امورِ خارجہ و پارلیمانی امور کے وزیر مملکت وی مرلی بھی ساتھ ہونگے۔

07 جنوری 2024 کو، خواتین اور اطفال کی فلاح و بہبودی و اقلیتی امور کی وزیر ایک اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت و راہنمائی کرتے ہوئے حج 2024 کے لیے مملکتِ سعودی عرب کے وزیر حج اور عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ کے ساتھ حکومت ہند اور حکومتِ سعودی عربیہ کے مابین حج 2024 کے حج معاہدے کے لیے جدہ میں دستخط کرییں گی نیز اس موقع پر وزیرِ موصوفہ حج 2024 کی تیاریوں اور سہولیات پر تبادلے خیال بھی فرما ئیں گی۔

اعلیٰ سطحی وفد میں شامل حج کمیٹی آف انڈیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب لیاقت علی آفاقی آئی آر ایس نے بتایا کہ ہندوستان کی تاریخ میں پہلی بار کوئی خاتون مرکزی وزیر حج معاہدے کے لیے سعودی عرب تشریف لے گئیں ہیں۔ مملکت سعودی عرب نے وزیرِ موصوفہ کی حج کے لیے اس غیر معمولی جزبے کی قدر کرتے ہوئے پہلی بار کسی غیر مسلم ہندوستانی خاتون وزیر کو مدینہ منورہ دورے کی خصوصی دعوت دی ہے جس کو ہندوستانی وزیر نے حج میں مزید بہتری اور ہند و عرب تعلقات کے استحکام کے لیے قبول فر ما لیا ہے۔

حج کمیٹی آف انڈیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب لیاقت علی آفاقی نے مزید کہا مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کی حج کے تعلق سے دلچسپی اور راہنمائی کا نتیجہ ہے کہ حج 2024 کے لیے اب تک تقریباً ایک لاکھ چالیس ہزار حج فارم درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔ جسمیں بالترتیب مہاراشٹرا، کیرلا، گجرات، اترپردیش اور کرناٹک میں سب سے زیادہ حج درخواستیں موصول ہو ئیں ہیں۔ اتنی کم مدت میں اتنی درخوستوں کا آنا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ گزشتہ سالوں کے مقابلے میں اس بار ہندوستانی عازمین کا اعتماد حج کمیٹی آف انڈیا پر بڑھا ہے۔ آفاقی نے بتایا خوش آئند بات یہ بھی ہے کہ حج 2024 میں بغیر محرم کی خواتین کی حج درخواستوں میں گزشتہ سال کی مقابل میں قابلِ ذکر اضافہ ہوا ہے -

7 جنوری کو حج معاہدے کے بعد کی قیادت وفد وہاں مقیم ہندوستانی تاجر برادری اور ہندوستانی تارکین وطن سے بھی ملاقات کرے گا۔

08 جنوری 2024 کو وزیر موصوفہ جدہ میں سعودی وزارت حج و عمرہ امور کے زیرِ اہتمام منعقدہ تیسری حج اور عمرہ کانفرنس کے افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گی۔

خواتین و اطفال کی فلاح و بہبودی اور اقلیتی امور کی وزیرِ محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی کے اس تاریخی دورے سعودی کے ہندوستان اور سعودی عرب میں برسوں سے قائم شراکت داری میں انتہائی مثبت اور گہرے اثرات پیدا ہونگے جس کے خوبصورت نتائج مختلف شعبہائے زندگی خصوصاّ تجارتی سطح اور حج پر واضح اور پائیدار نظر آئیں ہیں ۔ وزیرِ موصوفہ کا یہ دورہ سٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید تقویت اور استحکام بخشے گا ۔ لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ ان مضبوط و خوشگوار تعلقات میں حج ایک اہم جہت اور زریعہ کا مقام پر رکھتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .