۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
بریکس

حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر دفتر کے سکریٹری محمد جمشیدی نے "برکس" گروپ میں ایران کی مستقل رکنیت کا اعلان کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر دفتر کے سکریٹری محمد جمشیدی نے "برکس" گروپ میں ایران کی مستقل رکنیت کا اعلان کیا۔

برکس رہنماؤں کے بیان میں اعلان کیا گیا کہ ایران، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر، ارجنٹائن اور ایتھوپیا نے گروپ میں شامل ہونے کی درخواستیں قبول کر لی ہیں اور ان ممالک کی مکمل رکنیت جنوری 2024 میں شروع ہو جائے گی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید حجۃ الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی، برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے جمعرات کو جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ پہنچ گئے، ایرانی صدر کے دفتر کے سیکرٹری محمد جمشیدی نے بھی ایک ٹویٹ میں برکس میں ایران کی مستقل رکنیت کی تصدیق کی۔

محمد جمشیدی نے ٹویٹ کیا کہ ابھرتی ہوئی معیشتوں کے عالمی گروپ میں ایران کی مستقل رکنیت اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی کے لیے ایک تاریخی اور اسٹریٹجک کامیابی ہے، محمد جمشیدی نے اس کامیابی پر رہبر معظم انقلاب اسلامی اور ایرانی قوم کو مبارکباد پیش کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .