۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
گیٹرس و آقای رئیسی

حوزہ/ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں عالمی رہنماؤں کے درمیان ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر حجۃ الاسلام سید ابراہیم رئیسی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کی ہے، پریس ٹی وی کے مطابق سید ابراہیم رئیسی اور انتونیو گوتریس کے درمیان ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر ہوئی۔

ایران کے صدر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک گئے ہیں، اس مقصد کے لیے وہ پیر کو ایک وفد کی قیادت کرتے ہوئے تہران سے نیویارک روانہ ہوئے، اپنے دورے کے دوران جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر کریں گے وہیں بعض ممالک کے سربراہان مملکت سے بھی ملاقات کریں گے۔

جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کو ایک اہم بین الاقوامی تقریب سمجھا جاتا ہے جس میں ہر سال بین الاقوامی سطح پر عالمی رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کا اچھا موقع ملتا ہے، اس کنونشن میں دنیا کے کئی ممالک سے سربراہان مملکت نیویارک آتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .