۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
ایرانی صدر کی نیویارک میں پاکستانی نگران وزیراعظم سے ملاقات؛ اہم ایشوز پر گفتگو

حوزہ / ایرانی صدر ڈاکٹرسید ابراہیم رئیسی نے نیویارک میں اپنے وفد کے ہمراہ پاکستانی نگران وزیراعظم سے ملاقات کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایرانی صدر ڈاکٹرسید ابراہیم رئیسی نے نیویارک میں اپنے وفد کے ہمراہ پاکستانی نگران وزیراعظم سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ بین الاقوامی تبدیلیاں ایران اور پاکستان کے تعلقات کو متاثر نہیں کر سکتیں۔

رپورٹ کے مطابق صدر ایران ڈاکٹرسید ابراہیم رئیسی نے اپنےدورہ نیویارک کے دوسرے دن، اپنی قیامگاہ پر پاکستان کے نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ سے ملاقات کے دوران کہا: ایران کے نقطہ نظر سے پاکستان کے ساتھ ہمسائیگی تجارت کے فروغ اور سرحدی علاقوں کی ترقی کے لئے بہترین موقع ہے۔

صدر ایران ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے کہا: دونوں ملکوں کے حکام کو باہمی روابط کی زیادہ سے زیادہ توسیع میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں تیزی لانے کی ضرورت ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .