پیر 18 ستمبر 2023 - 01:27
نیو یارک روانگی سے قبل، ایرانی صدر کی رہبر انقلابِ اسلامی سے ملاقات

حوزه/ ایرانی صدر حجت الاسلام والمسلمین رئیسی نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک روانگی سے قبل، آج سہ پہر کو رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اس ملاقات میں ایرانی صدر نے اپنے سفر کے بارے میں رپورٹ پیش کی اور رہبرِ انقلابِ اسلامی نے نیز ضروری ہدایات اور نکات بیان کئے اور حجت الاسلام والمسلمین رئیسی کی کامیابی کیلئے آرزو فرمائی۔

تفصیلات کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجت الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک روانگی سے قبل، رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ایرانی صدر حجت الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی آج رات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیو یارک روانہ ہو گئے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha