۱۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 30, 2024
حجت الاسلام معبودی

 حوزہ / ایران کے صوبہ قزوین میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: دشمن بخوبی جانتا ہے کہ جمہوری اسلامی ایران کی عزت اور اقتدار کا سرچشمہ "ولایت فقیہ" ہے اور اسی وجہ سے اس نے اپنے تمام مذموم منصوبوں اور حملوں کا رخ ولایت فقیہ کی جانب کر رکھا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی قزوین سے نامہ نگار کے مطابق حجت الاسلام علی معبودی نے حوزہ علمیہ قزوین کی بسیج کمیٹی کے اجلاس میں صوبہ سیستان و بلوچستان کے عوام سے ملاقات میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بیانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: امامت اور ولایت نظامِ اسلامی کے تحفظ کا سبب ہیں کیونکہ یہ دو اصول (امامت اور ولایت) اسلامی نظام کو ممکنہ خطرات اور بحرانوں سے بچاتے ہیں۔

صوبہ قزوین میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: اسلامی معاشرہ کے افراد کو چاہیے کہ وہ ہر وہ راستہ اختیار کریں جو ولایت کی طرف سے تائید شدہ ہو۔

انہوں نے کہا: ولایتِ فقیہ معاشرے کی سعادت اور پیشرفت کا باعث ہے۔ اسی وجہ سے نظامِ اسلامی اس وقت دنیا میں ایک ماڈل اور نمونہ بن چکا ہے۔

حجت الاسلام مبعودی نے کہا: دشمن بخوبی جانتا ہے کہ جمہوری اسلامی ایران کی عزت اور اقتدار کا سرچشمہ "ولایت فقیہ" ہے اور اسی وجہ سے اس نے اپنے تمام مذموم منصوبوں اور حملوں کا رخ ولایت فقیہ کی جانب کر رکھا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: آج اگر اسلامی انقلاب دنیا بھر کے تمام سیاسی اور بین الاقوامی منظرناموں میں ایک طاقتور موجودگی رکھتا ہے اور ترقی و پیشرفت کر رہا ہے تو یہ سب ولایتِ فقیہ کی برکت کا نتیجہ ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .