۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
ماموستا راستی

حوزہ/ ایرانی شہر سنندج کے نائب امام جمعہ نے کہا کہ مستحکم اور مضبوط ایران، دشمنوں کیلئے غیر قابلِ برداشت تھا اور ہے، لہٰذا اسلامی جمہوریہ ایران کی سالمیت اور خودمختاری کو کمزور کرنے کیلئے ہر قسم کا اقدام کر رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سنی عالم دین مولوی محمد امین راستی نے ایران کے صوبۂ کردستان کے سنندج شہر میں اہل سنت کے طلاب کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم دنیا میں انسانیت کیلئے ایک بے مثال نمونہ اور پیکر کے عنوان سے جانا جاتا ہے، لہٰذا آنحضرت صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی سیرت طیبہ کی پیروی اور آپ کو نمونۂ عمل قرار دینا، ہماری دنیوی اور اخروی مشکلات اور مصائب سے نجات حاصل کرنے کا سبب بنے گا۔

سنندج شہر کے نائب امام جمعہ نے کہا کہ رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم اور آنحضرت کے دستورات ہر میدان میں ہماری مشکلات کا حل بن سکتے ہیں، لہٰذا جو بھی آنحضرت اور اہل بیت علیہم السّلام نیز دین کے دیگر بزرگوں کے نقش قدم پر چلے گا اسے ہرگز نقصان کا سامنا نہیں ہوگا۔

سنی عالم دین نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ دشمن اسلام خاص طور پر پیغمبرِ اِسلام صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کے چہرے کو مسخ کرنے کے خواہاں ہے، کہا کہ دشمن میڈیا کی طاقت اور میڈیا وار اور ان دونوں سے اہم سادہ لوح اور دشمن کی سازشوں کا حصہ بننے والے عناصر سے استفادہ کرتے ہوئے دین اسلام کے حقائق کی تحریف کرنے کے خواہاں ہے، لہذا مسلمان ان سازشوں کے مقابلے میں ہوشیار رہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مستحکم اور مضبوط ایران، دشمنوں کیلئے غیر قابلِ برداشت تھا اور ہے، اس بنا پر وہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سالمیت اور خودمختاری کو کمزور کرنے کیلئے ہر قسم کا اقدام کر رہے ہیں، لہٰذا ضروری ہے کہ اسلام اور انقلاب دشمنوں کے ان عزائم کے مقابلے میں ایران کی پوری قوم ایک خاص بصیرت کا مظاہرہ کرے۔

سنندج شہر کے امام جمعہ نے واضح کیا کہ دشمنوں نے حالیہ برسوں اچھے سے اندازہ لگایا ہے کہ خطہ ان کے ہاتھ سے نکل رہا ہے اور اس کی اصلی وجہ کو وہ ایران اور ایرانی بابصیرت قوم تصور کرتے ہیں، لہٰذا ہم نزدیک سے اس چیز کا مشاہدہ کر رہے ہیں کہ وہ ایران کے اندر ثقافتی اور مذہبی اختلافات ایجاد کرنے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں، لیکن خوش قسمتی سے آج تک یہ سازشیں ناکام ہو چکی ہیں۔

مولوی راستی نے آخر میں کہا کہ اس کے باوجود ہمیں ہرگز اپنے دشمن کو کمزور تصور نہیں کرنا چاہیئے، کیونکہ وہ ملت ایران کی خودمختاری اور اتحاد و وحدت پر کاری ضرب لگانے کیلئے ہر فرصت سے استفادہ کرتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .