۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
ماموستا راستی

حوزہ / ایران کے شہر سنندج کے اہل سنت امام جمعہ نے کہا: دشمن میڈیا وار کے ذریعہ اس سال مارچ کے انتخابات میں شرکت کی شرح کو کم کرنے کی مذموم کوشش کر رہا ہے تاکہ وہ اس کمی کو سیاسی استحصال کے لیے استعمال کر سکے۔

حوزہ نیوز ایجنسی | مولوی محمد امین راستی نے صوبہ کردستان میں حوزہ نیوز کے نامہ نگار کے ساتھ ایک انٹرویو میں ایرانی پارلیمنٹ (The Islamic Consultative Assembly) اور مجلس خبرگان رہبری (Assembly of Experts for Leadership) کے آئندہ انتخابات کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا: کسی بھی معاشرے کے تہذیبی ستونوں میں سے ایک یہ ہے کہ وہ ایک شفاف اور آزاد انتخابات کرانے کا حامل ہو اور الحمد للہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ یہ چیز ہمارے ملک میں میسر ہے۔

شہر سنندج کے اہلسنت امام جمعہ نے کہا: جمہوریہ اسلامی کے مقدس نظام کے اہم اور باافتخار اعزازات میں سے ایک شفاف عوامی انتخابات کا انعقاد ہے حالانکہ خطے کے بہت سے ممالک میں اصلاً انتخابات کا وجود ہی نہیں ہے۔

انہوں نے اس کہا: اس سال کے انتخابات گزشتہ ادوار کے مقابلے میں ایک خاص حساسیت اور اہمیت کے حامل ہیں۔ اس سال کے انتخابات خطے کے انتہائی خاص حالات و واقعات کی وجہ سے بہت اہمیت اختیار کر گئے ہیں۔

مولوی محمد امین راستی نے کہا: دشمن میڈیا وار کے ذریعہ اس سال مارچ کے انتخابات میں شرکت کی شرح کو کم کرنے کی مذموم کوشش کر رہا ہے تاکہ وہ اس کمی کو سیاسی استحصال کے لیے استعمال کر سکے۔

انہوں نے مزید کہا: ان شاء اللہ اس سال کے انتخابات میں ہماری پرجوش اور شاندار موجودگی اسلام اور ایرانی عوام کے اتحاد و اتفاق کے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنا دے گی کیونکہ انتخابات اسلام اور ایرانی ثقافت، وحدت و تقریبِ مذاہب کے واضح نمونوں میں سے ایک ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .