۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
حجت الاسلام و المسلمین علی سعیدی رئیس دفتر عقیدتی سیاسی فرمانده  کل قوا

حوزہ / مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کے سیاسی نظریاتی دفتر کے سربراہ نے کہا: اگر ہم ایک قوی اور مضبوط ایران چاہتے ہیں تو اس کے لئے خطے میں ہونے والے واقعات کے سلسلے میں ہمیں بین الاقوامی میدان میں خطہ کے تغیرات کو پرکھنا اور اس کے مطابق آگے بڑھنا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مشہد مقدس سے نامہ نگار کے مطابق، ایرانی کمانڈر انچیف کے سیاسی نظریاتی دفتر کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین علی سعیدی شاہرودی نے حوزہ علمیہ قم کے طلاب و فضلاء کے ساتھ منعقدہ تبیینی و بصیرتی کانفرنس میں انتخابات کی اہمیت پر اثر انداز ہونے والے تغیرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا: انتخابات میں حصہ لینے کے لیے لوگوں کو اس کی اہمیت سے آشنائی دلانا اور تشویق کرنا انتہائی ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا: عوامی مسائل میں سے ایک اہم مسئلہ معیشت کا مسئلہ ہے۔ لوگوں کی معیشت اور روزگار کے مواقع کو بہتر اور بیشتر کرنا چاہئے۔

حجت الاسلام و المسلمین سعیدی نے خطہ کے ممالک جیسے مصر، ترکی اور شام کی صورت حال کا ذکر کرتے ہوئے کہا: ان ممالک کے افراد نے مہنگائی اور بہت سے مالی مسائل کے باوجود انتخابات میں بھرپور حصہ لیا۔

انہوں نے کہا: ملکی مسائل کو ہم نے اپنے بہتر انتخاب سے حل کرنا ہے لہذا ہمیں چاہئے کہ ہم اپنے ملک کے انتخابات میں بھرپور حصہ لیں۔

مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کے سیاسی نظریاتی دفتر کے سربراہ نے کہا: اس وقت دنیا بھر میں اسلام کا رجحان ہے۔ غزہ کے واقعات کے بعد صرف فرانس میں 20 ہزار لوگ مسلمان ہو چکے ہیں۔ البتہ یہ سب انقلاب اسلامی کی برکات کا نتیجہ ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .