۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
بسیج رسانه

حوزہ / ایرانی بسیج میڈیا آرگنائزیشن کے مسئول نے کہا: میڈیا کے لوگوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ جہادِ تبیین کو معاشرہ میں متحقق کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین حبیب اللہ شعبانی نے ایرانی بسیج میڈیا آرگنائزیشن کے مسئول مرتضیٰ کارآموزیان سے ملاقات میں میڈیا اور میڈیا کی تعلیم کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا: آج ہم میڈیا اور ذرائع ابلاغ کے سبب دنیا بھر میں رونما ہونے والی کئی ایک سرگرمیوں کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا: انقلابی تحریک کے ذرائع ابلاغ کو اپنے حقیقی مقام کو تلاش کرنا چاہیے۔ ذرائع ابلاغ کے افراد کی بہت سی کوششوں اور زحمات کے باوجود ہمیں اس میدان میں دشمنوں کے حملوں سے مقابلہ کرنے کے لئے ایک مضبوط میڈیا بیس تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔

ہمدان کے امام جمعہ نے معاشرہ میں جہادِ تبیین کے نفاذ میں میڈیا کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا: میڈیا کا اصلی و بنیادی کام جہادِ تبیین کو معاشرہ میں متحقق کرنا ہے لہذا میڈیا کے لوگوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ جہادِ تبیین کو معاشرہ میں متحقق کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ آج معاشرے میں جن مسائل کا ہم اکثر سامنا کر رہے ہیں اس کی اصلی وجہ جہادِ تبیین سے کوتاہی اور اس کا صحیح نافذ نہ ہونا ہے۔

قابلِ ذکر ہے کہ اس نشست کے آغاز میں ایرانی بسیج میڈیا آرگنائزیشن کے مسئول مرتضیٰ کارآموزیان نے بسیج میڈیا کی فعالیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: بسیج میڈیا ملک کا انتہائی جامع اور فعال میڈیا ادارہ ہے۔ اس وقت صوبہ ہمدان میں ہمارا ایک فعال دفتر اور سات مراکز ہیں۔ اس ادارہ نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے میڈیا کے معاشرہ میں مؤثر کردار پر مشتمل فرمان کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ انقلابِ اسلامی کی خدمت اور معاشرہ میں جہاد تبیین کو متحقق کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .