۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
ادیانی

حوزہ/ حجۃ السلام والمسلمین ادیانی نے کہا : مغرب کا آزادی کا نعرہ جسے وہ آج میڈیا کے ذریعہ لوگوں کے ذہن میں ڈال رہا ہے، ایک قسم کی جدید قید اور اسیری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین سید علی رضا ادیانی نے ایک اجلاس میں کہا : اگر کوئی معاشرہ اپنی اقدار کے سلسے میں حساس نہ ہو، اور امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کو اپنی اقدار کا معیار قرار نہیں دے تو وہ معاشرہ نابود ہو جائے گا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پولیس فورس کے سیاسی نظریاتی تنظیم کے سربراہ نے کہا: ثقافتی یلغار کے مد مقابل جہاد، شہادت، آٹھ سالہ دفاع مقدس اور ایک سیاسی نظام ہے جو ہمیں تہذیبی اور ثقافتی یلغار کے نقصانات سے نکلنے کا راستہ دکھاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: آج جمہوریہ اسلامی ایران ایک ایسی طاقت بن چکا ہے جو اربیل تک کو نشانہ بناتاہے اور اس پر حملہ کرتا ہے اور اس حملے کی ذمہ داری خود لیتاہے، یہ شجاعت درحقیقت اس خطے کے غیرت مند جوانوں کی وجہ سے حاصل ہوئی ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین ادیانی نے کہا کہ رہبر معظم نے حقائق کوبدلنے اور مسخ کرنے کو دشمن کےذریعہ وارد ہونے والے اہم ترین خطرات میں سے ایک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمارادشمن مشکلات بڑھا چڑھا کر پیش کر کے اور میڈیا کی آمریت اور ڈکٹیٹرشپ کے ذریعہ انقلاب کے بارے میں اپنی بیہودہ پیشین گوئیوں کو سچ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا : مغرب کا آزادی کا نعرہ جسے وہ آج میڈیا کے ذریعہ لوگوں کے ذہن میں ڈال رہا ہے، ایک قسم کی جدید قید اور اسیری ہے اور اسی کو لے کر انقلاب کے آغاز سے ہی ایران کے خلاف وسیع پیمانے پر پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، لہذا ایک انقلابی ہونے کے ناطے ضروری ہے کہ ہم "جہاد تبیین" کا راستہ اختیار کریں اور آزادی کا اصلی معنی و مفہوم لوگوں تک پہنچائیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .