۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
مصطفی خاکسار قهرودی

حوزہ/ آستان قدس رضوی کے نائب متولی مصطفیٰ خاکسار قہرودی نے دشمن کی ثقافتی یلغا ر کا مقابلہ کرنے کے لئے رضوی تعلیمات سے استفادہ کی ضرورت پر زوردیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہر قزوین میں منعقد ہونے والے رضوی ڈیجیٹل میڈیا  فیسٹیول کی اختتامی تقریب کے نام آستان قدس رضوی کے نائب متولی مصطفیٰ خاکسار قہرودی نے اپنے پیغام میں عصر حاضر میں سائبر اسپیس اور سوشل میڈیا کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دشمن اپنے نظریات کو بیان کرنے کے لئے سائبر اسپیس کا سہارا لیتا ہے اس لئے اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے ضروری ہے کہ اپنے ثقافتی دفاع کو  پوری طرح سے مضبو ط کیا جائے  تاکہ دشمن کی  مذموم سازشوں اور غلط نظریات کو روکا جا سکے۔

انہوں نے اس ضمن میں راہ حل پیش کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیٹ اور ورچوئل اسپیس پر دشمنوں کی بے لگام اور اقدار مخالف سازشوں کو فقط دینی و اسلامی اقدار کے ذریعہ ہی روکا جا سکتا ہے۔

آستان قدس رضوی کے نائب متولی نے کہا کہ اس راہ و روش اور طریقہ کار کو بہترین دینی اقداراور حقیقی نمونوں کو پیش کرنے سے جن کے مظہر آئمہ معصومین علیہم السلام ہیں انجام دیا جاسکتا ہے۔ 

خاکسار قہرودی کا مزید کہنا تھا کہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کا فرمان ہے کہ اگر لوگ ہمارے کلام کی خوبصورتی کو جان لیتے تو یقیناً پیروی کرتے؛ ان کا کہنا تھا کہ یہ فرمان ہمیں اس ذمہ داری کا احساس دلا رہا ہے کہ اگرہم آئمہ معصومین علیہم السلام کی گفتار اور تعلیمات  کو مناسب ذرائع اورمناسب انداز میں پیش کریں تولوگ ضرور قبول کریں گے اور اپنی زندگی میں ان سے استفادہ کریں گے۔

آستان قدس رضوی کے نائب متولی نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ ثقافتی دفاع کومضبوط بنانے کے لئے ماہر   افراد کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنے کے ساتھ ساتھ عوامی صلاحیتوں اور دینی و ثقافتی اداروں اور تنظیموں سے بھی استفادہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ان اقدار کو بیان کرنے کے لئے مناسب ذرائع کا استعمال، ورچوئل اسپیس اورسوشل میڈیا سے استفادہ کیا جائے کیونکہ یہی چیزیں آج لوگوں کی زندگی کا حصہ بن  چکی ہیں۔ ورچوئل اسپیس اورسوشل  میڈیا لوگوں کی زندگی میں بہت زیادہ مؤثر ہےاس لئے ہمیں بھی  اس سسٹم سے مکمل فائدہ اٹھانا چاہئے۔

انہوں نے رضوی ڈیجیٹل میڈیا کے فیسٹیول کی اہمیت اور دشمنوں کی ثقافتی یلغار  کا مقابلہ کرنے میں اس کے استفادے کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ رضوی ڈیجیٹل میڈیا کے فیسٹیول کے سکریرٹریٹ کو کثیر تعداد میں  موصول ہونے والے ڈیجیٹل پروگرام اور مطالب اس چیز کی اہمیت اور تاثیر کو بیان کر رہے  ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شکوک و شبہات کا جواب اور گمراہ کن عقائد کا مقابلہ اس فیسٹیول کو ارسال کئے گئے پروگراموں اور مطالب کے ذریعہ کیا جا سکتا ہے۔

آستان قدس رضوی کے نائب متولی کا کہنا تھا کہ اخلاقی بنیادوں کو مستحکم بنانے کے لئے دینی اقدار خاص طور پر رضوی تعلیمات سے استفادہ کیا جائے  اور سائبر اسپیس اور سوشل میڈیا پر رضوی تعلیمات کو محور قرار دیتے ہوئے مناسب پروڈکشن کے ذریعہ دینی اقدار کو مضبوط بنایا جائے تاکہ دشمن کی سازشوں کو ناکام بنایا جا سکے اور نجات بخش زندگی کے راستہ میں دینی اقدا ر کو زیادہ سے زیادہ رواج دیا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ رضوی ڈیجیٹل ذرائع ابلاغ کے فیسٹیول میں موصول ہونے والے پروگرام اور مطالب اس بات کے گواہ ہیں کہ مقدار و معیار میں اضافہ ہوا ہے اور اس فیسٹیول کے آٹھویں دور  کے لئے تیار کئے گئے یا موصول ہونے والے سترہ ہزار  پروگرام اور مطالب اس بات کے واضح مصداق ہیں۔

خاکسار قہرودی نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ آستان قدس رضوی ایک  عظیم دینی،ثقافتی اور علمی ادارہ ہونے کی  حیثيت سے اپنی ذمہ داری سمجھتا ہے کہ تمام شعبوں کے ساتھ ہماہنگی اوررضوی تعلیمات کے موضوع پر بہترین ڈیجٹیل پروگرام اور مطالب کی تیاری میں سنجیدگی سے فرائض انجام دے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .