۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
آیت الله مکارم

حوزہ / حضرت آیت اللہ مکارم شیرازی نے کہا: حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ ریڈیو اور ٹیلی ویژن، حوزاتِ علمیہ اور یونیورسٹیوں کی مدد سے ملکی ثقافتی صورتحال کو مزید بہتر کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ مکارم شیرازی نے قم کے صوبائی کور کمانڈر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا: موجودہ حالات میں ثقافتی مسائل بہت اہمیت کے حامل ہیں لہذا انہیں مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ انجام دینے کی ضرورت ہے۔

اس مرجع تقلید نے تعلیمِ دین اور تبلیغِ اسلام کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا: سائبر اسپیس کے ذریعے اسلام کو پھیلانے کے لیے تمام وسائل اور ذرائع، خاص طور پر ذرائع ابلاغ اور مواصلاتی نظام کو بروئے کار لانا چاہئے۔

حضرت آیت اللہ مکارم شیرازی نے کہا: حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ ریڈیو اور ٹیلی ویژن، حوزاتِ علمیہ اور یونیورسٹیوں کی مدد سے ملکی ثقافتی صورتحال کو مزید بہتر کریں۔

قابلِ ذکر ہے کہ اس نشست کے آغاز میں صوبہ قم کے کور کمانڈر سردار محمد رضا موحد نے سوشل کلچرل کیمپ کی سرگرمیوں کے بارے میں رپورٹ پیش کی اور اس سلسلہ میں اپنی انجام پانے والی سرگرمیوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا: سازمان تبلیغات کے تعاون سے "گرین ہاؤس" کے نام سے 75 مراکز قائم کیے گئے ہیں جن کا مقصد خاندانوں کو تعلیم، اخلاقیات، اور تعلیم کے شعبوں میں نصیحت کرنے کے کے ساتھ ساتھ خاندانی مسائل کے لیے مشاورت اور رہنمائی فراہم کرنا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .