۱۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۵ شوال ۱۴۴۵ | May 4, 2024
آیت اللہ علوی گرگانی:

حوزہ / آیت اللہ علوی گرگانی نے کہا: تمام بزرگان اور اہلِ علم علماء کرام جو تبلیغ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں انہیں شہروں اور دیہاتوں میں تبلیغ کے لئےجانے سے غافل نہیں ہونا چاہئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ علوی گرگانی نے آج صبح قم میں اپنے دفتر میں محکمہ اوقاف و امور خیریہ میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام و المسلمین محمدی سے ملاقات میں تبلیغ کی اہمیت اور علماء کرام کی اس کی طرف توجہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ماہ محرم و صفر میں تبلیغ کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا: وہ مبلغ کامیاب ہے جو خود اہل علم ہے اور دوسروں کو تعلیم دینے کی صلاحیت رکھتا ہو۔

انہوں نے مزید کہا: مبلغ اس وقت معاشرے میں اپنا اثر چھوڑتا ہے جب وہ لوگوں میں رہتا ہو۔ اس کے علاوہ دوسرا نکتہ یہ ہے کہ اہلبیت ؑ کے کلام کو صحیح طریقے سے لوگوں تک پہنچایا جائے اور اس کی اہمیت بھی بہت زیادہ ہے۔

آیت اللہ علوی گرگانی نے کامیاب، اہلِ علم اور پاکیزہ و باتقوا مبلغین کی تبلیغ کے لئے ہجرت کی تاکید کرتے ہوئے کہا: آج لوگوں کو اہلِ علم اور پاکیزہ علماء کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا: جس مسئلے کی طرف مبلغین اور ثقافتی اداروں کو توجہ دینی چاہئے وہ پسماندہ علاقے ہیں۔ دینی اور ثقافتی اداروں کو چاہئے کہ پسماندہ علاقوں میں مبلغین بھیجیں۔

انہوں نے کہا: اس مسئلے کی طرف توجہ دینے سے جوانوں کی بہت ساری عقیدتی اور فکری مشکلات دور ہو سکتی ہیں۔

آیت اللہ علوی گرگانی نے آخر میں کہا: میں خود بھی اہلِ تبلیغ ہوں اور مختلف ایام اور مناسبتوں میں گرگان تبلیغ کے لئے جاتا ہوں۔ تمام بزرگان اور اہلِ علم علماء کرام جو تبلیغ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں انہیں شہروں اور دیہاتوں میں تبلیغ کے لئےجانے سے ایک لمحہ بھی غافل نہیں ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا: تبلیغ میں غفلت سے جوانوں کے عقائد انحراف کا شکار ہو سکتے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .