حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، دفتر تبلیغاتِ اسلامی میں ثقافتی اور تبلیغی امور کے سرپرست جناب حجۃ الاسلام والمسلمین سعید روستا آزاد نے جامعۃ الزہرا (س) کے بیداری اسلامی کانفرنس ہال میں منعقد ہونے والی "عوامی امور اور انقلاب" نامی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا: دفتر تبلیغاتِ اسلامی کی جانب سے منعقدہ پروگرامز کے ساتھ ساتھ آج کے اس اجلاس کے انعقاد کا مقصد ایسے مبلغین کی صلاحیتوں، تجاویز، اور تجربات سے استفادہ کرنا ہے جنہوں نے تبلیغی امور میں کامیاب تبلیغی اور سماجی سرگرمیاں انجام دی ہیں اور کامیابی حاصل کی ہے۔
دفتر تبلیغاتِ اسلامی میں ثقافتی اور تبلیغی امور کے سرپرست نے مبلغین کی منفرد صلاحیت کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: مبلغین کی ایک منفرد صلاحیت تبلیغی امور کے دوران ہر چند دن بعد ان کی طرف سے ایک نیا آئیڈیا اورمثبت کام دیکھنے کو ملتا ہے جو لائقِ تحسین ہے۔
انہوں نے کہا: اللہ تعالیٰ نے اہل بیت علیہم السلام کی برکت کے طفیل ہمیں ایک بہت بڑی صلاحیت عطا کی ہے اور ہم اس صلاحیت کو لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے استعمال کر سکتے ہیں اور آج کے اس اجلاس کا مقصد اور نعرہ بھی یہی ہے کہ ہر کوئی اپنی استطاعت کے مطابق لوگوں کے مسائل حل کرنے کی کوشش کرے۔
حجۃ الاسلام والمسلمین سعید روستا آزاد نے جہادِ تبیین کے سلسلہ میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: رہبر معظم انقلاب کے مطالبات میں سے ایک اہم اور کارآمد مسئلہ "جہادِ تبیین" ہے اور تمام خطباء اور مبلغین کو یاد رہنا چاہئے کہ محرم الحرام کا پہلا عشرہ جہادِ تبیین کے لئے بہترین فرصت ہے۔