۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
حجت‌الاسلام جنتب

حوزہ / سازمانِ تبلیغاتِ اسلامی کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا: آج ملک کی سب سے اہم ضرورت لوگوں میں امید پیدا کرنا ہے اور اس وقت مبلغین کا فریضہ اسی میدان میں ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، سازمانِ تبلیغاتِ اسلامی کے ڈائریکٹر جنرل حجت الاسلام جنتی نے قم میں منعقد ہونے والی "عوامی امور اور انقلاب" نامی کانفرنس میں کہا: ہم نے "سامانۂ شمع" (مبلغین اور تبلیغی امور کا نیٹورک) میں دو مسائل پر سنجیدگی سے غور کیا ہے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا: ان مسائل میں سے پہلا مسئلہ یہ ہے کہ مختلف صوبوں میں بہت سے جلسوں، تقاریب اور مختلف وفود کے بانی تبلیغ کے لئے مختلف طلبہ کو مدعو کرنا چاہتے ہیں لیکن انہیں طلبہ کی صلاحیتوں کا اتنا علم نہیں ہوتا اور جو مسئلہ موجود ہے وہ یہ ہے کہ اس ضرورت کی بنیاد پر کہ مذہبی کمیٹیاں، تنظیمیں اور مساجد کمیٹی وغیرہ کے افراد طلبہ کی صلاحیت کو اچھی طرح جان ہم سکیں۔ ہم نے "سامانۂ شمع" (مبلغین اور تبلیغی امور کا نیٹورک) میں بنیادی ڈھانچہ فراہم کیا ہے اور مستقبل قریب میں اس کے وسیع پیمانے پر اطلاع رسانی کی جائے گی تاکہ جہاں بھی کسی کو دینی خطیب کی ضرورت ہو وہ لوگ اس سسٹم کی طرف مراجعہ کر سکیں اور اس سسٹم میں موجود خطباء کی فہرست دیکھ کر انہیں مدعو کر سکیں۔ مستقبل میں خواتین مبلغات کے لیے بھی اس طرح کا اچھا انفراسٹرکچر فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا: ایک اور مسئلہ جس کو ملک کے تبلیغی میدان میں منظم کرنے کی ضرورت ہے وہ تبلیغ کے لیے جانے والے طلباء کے مناسب مواقع اور ماحول کا مہیا ہونا ہے۔ بہت سے طالب علم کہتے ہیں کہ وہ تبلیغ پر جانا چاہتے ہیں لیکن وہ نہیں جانتے کہ کہاں پر مبلغ کی ضرورت ہے۔ اس سسٹم میں ہر طالب علم کے لئے بھی یہ امکان موجود رہے گا کہ وہ تبلیغ کی جگہ کو دیکھ پرکھ کر اس جگہ کو تبلیغ کے لئے منتخب کر سکتا ہے۔

حجۃ الاسلام جنتی نے کہا: قم المقدسہ میں رہنے والے ہر ایک طالب علم کو تبلیغ کے لیے ملک کے مختلف کونوں میں جانا چاہیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .